فروری 14, 2026
Regional News علاقائی خبریںTop News

ایس آئی او نے مہاراشٹر حکومت سے عدل و انصاف پر مبنی بجٹ کا مطالبہ کیا

ایس آئی او

ممبئی : اسٹوڈنٹس اسلامک آرگنائزیشن آف انڈیا (ایس آئی او)، مہاراشٹر ساؤتھ زون نے ریاستی حکومت کو 2026-27 بجٹ کے لئے سفارشات پیش کیں ہیں۔ رپورٹ میں تعلیم کے شعبے میں منصوبہ بند اتنظامی تبدیلی کا مطالبہ کیا گیا ہے، حکومت مہاراشٹر پر زور دیا گیا ہے کہ وہ تعلیم کے لئے کل بجٹ کے اخراجات کا کم از کم %20 مختص کرے تاکہ مساوات اور جامع ترقی کی آئینی اقدار کو یقینی بنایا جا سکے۔

مہاراشٹر کی تیز رفتار معاشی ترقی کے باوجود، رپورٹ مسلم کمیونٹی کوترقی کے مواقع کی کمی کو پیش کرتی ہے۔ سچر، کنڈو، اور محمود الرحمان کمیٹیوں کے دہائیوں کے اعداد و شمار کا حوالہ دیتے ہوئے اس بات کو محسوس کیا گیا ہے کہ مسلمان اکثر انسانی ترقی کے اہم اشاریوں میں، خاص طور پر شہری اور پسماندہ اضلاع میں درج شیڈیول کاسٹ (ایس سی) اور شیڈیول ٹرائبس(ایس ٹی) سے بھی پیچھے ہیں۔

اہم نکات اور سفارشات :

 اردو پرائمری اسکولوں میں تعلیمی بحران

رپورٹ طلباء کو برقرار رکھنے میں ایک واضح تفاوت کو ظاہر کرتی ہے : اردو میڈیم اسکولوں میں ہر 100 میں سے صرف 10 طلباء ہائر سیکنڈری سرٹیفکیٹ (ایچ ایس سی) کی سطح تک پہنچتے ہیں، جبکہ مراٹھی میڈیم اسکولوں میں یہ تعداد 27 ہے۔

ایس آئی او کے مطالبات :

بنیادی ڈھانچے کی ترقی : ریاستی حکومت کو اس بات پر توجہ دینی چاہئے کہ ان اسکولوں میں سے %9.1 اسکولوں میں لڑکوں کے بیت الخلاء اور %6.9 اسکولوں میں لڑکیوں کے بیت الخلاء کی کمی ہے۔

اساتذہ کا استحکام : طلباء اور اساتذہ کے تناسب کو حل کرنے کے لیے فوری بھرتی اور کانٹریکٹ پر اساتذہ کے ریگولرائزیشن پر خاص توجہ دی جانی چاہیے۔

۔ ڈیجیٹل و دیگر وسائل کی کمی کو ختم کرنا

اس وقت صرف %7 اردو میڈیم اسکولوں کے پاس کمپیوٹر لیبارٹریز ہیں اور طلباء سے کمپیوٹر کا تناسب 81:1 ہے، ایس آئی او اس ضمن میں سمارٹ کلاس رومز اور AI سے چلنے والے لرننگ ٹولز کے لیے وقف فنڈنگ کا مطالبہ کرتی ہے۔

 ثانوی اور اعلیٰ تعلیم میں اصلاحات

منتقلی کے مرحلے پر ڈراپ آؤٹ کو روکنے کے لیے، ایس آئی او کی تجاویز :

آر ٹی ای (آر ٹی ای) ایکٹ کی توسیع : تعلیم کے حق (آر ٹی ای) ایکٹ کی حد کو 18 سال تک بڑھایا جانا چاہئے۔

نئے ادارے : معیار تعلیم کو برقرار کے لیے مہاراشٹر میں ایک سنٹرل یونیورسٹی کا قیام عمل میں لایا جائے اور ایک ہائر ایجوکیشن ریگولیٹری اتھارٹی کا قیام عمل میں لایا جانا چاہئے۔

کیریئر کے مواقع : اپر پرائمری مرحلے میں پیشہ ورانہ نمائش اور تمام جونیئر کالجوں میں کیریئر کونسلنگ سیلز کا تعارف ہونا چاہئے۔

مالی امداد اور اقلیتی بہبود

تنظیم حکومت سے مطالبہ کرتی ہے کہ معاشی طور پر کمزور گھرانوں کو بروقت اور شفاف تقسیم کو یقینی بناتے ہوئے، ایم اے این ایف اور پری میٹرک اسکالرشپس کے بند ہونے سے رہ جانے والی خلا کو پر کرنے کے لیے اسکالرشپ کی مختص رقم کو بڑھایا جانا چاہیے۔

شہری ترقی

کلاس روم سے آگے، ایس آئی او اقلیتوں پر مرکوز علاقوں میں خصوصی مداخلتوں کی تجویز پیش کرتی ہے، بشمول پبلک پارکس، لائبریریوں، طلباء کے مراکز اور بہتر صفائی کے انتظام کے وغیرہ پر خاص توجہ دی جانی چاہئے۔

اس ضمن میں ایس آئی او جنوبی مہاراشٹر کے صدر عزیر احمد رنگریز نے کہا، "2026-27 کا بجٹ دیرینہ علاقائی اور سماجی عدم توازن کو درست کرنے کا ایک اہم موقع ہے۔ ہم صرف فنڈنگ نہیں مانگ رہے ہیں، ہم سماجی انصاف کے لیے روڈ میپ کی مانگ کر رہے ہیں۔ ان سفارشات کو ترجیح دے کر، حکومت اس بات کو یقینی بنا سکتی ہے کہ ‘مہاراشٹرا ڈیولپمنٹ ایجنڈا’ میں ہر شہری کو شامل کیا جاسکے، چاہے وہ کسی بھی علاقے سے آتا ہو یا کوئی بھی زبان بولتا ہو۔”

Related posts

برطانوی شہزادہ ولیم سعودی عرب کے پہلے سرکاری دورے پر ریاض پہنچے، ولی عہد سے ملاقات

Hamari Duniya News

ڈیووس فورم 2026 سے رابطہ عالم اسلامی کے چیئرمین ڈاکٹر محمد العیسیٰ کا اختتامی خطاب

Hamari Duniya News

جامعۃ المؤمنات الاسلامیہ ،شہر پٹنہ و پھلواری شریف علاقہ کی ایک بڑی ضرورت ہے: مولاناشاہ بدر احمد مجیبی قادری ندوی

Hamari Duniya News