0.5 C
New York
فروری 3, 2026
Regional News علاقائی خبریںTop News

قومی لوک عدالت میں ریکارڈ 1,90,725 مقدمات کا نپٹارہ، 5 کروڑ سے زائد کی سیٹلمنٹ

کیرانہ: 13دسمبر(عظمت اللّٰہ خان): جنپد عدالت احاطہ میں منعقدہ قومی لوک عدالت کے دوران ایک تاریخی ریکارڈ قائم ہوا، جہاں مجموعی طور پر 1,90,725 مقدمات کا نپٹارہ کیا گیا۔ کیرانہ کی عدالتی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے کہ کسی ایک قومی لوک عدالت میں اتنی بڑی تعداد میں مقدمات حل کیے گئے۔ اس موقع پر مجموعی طور پر 5 کروڑ 19 لاکھ 67 ہزار 976 روپے کی رقم کا باہمی رضامندی سے سیٹلمنٹ عمل میں آیا۔

قومی قانونی خدمات اتھارٹی، سپریم کورٹ نئی دہلی، ہائی کورٹ الہ آباد اور اتر پردیش ریاستی قانونی خدمات اتھارٹی لکھنؤ کی ہدایات کے تحت ہفتہ کے روز ضلع و سیشن جج شاملی اندر پریت سنگھ جوش نے کیرانہ واقع ضلع و سیشن عدالت احاطہ میں ربن کاٹ کر قومی لوک عدالت کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر تمام عدالتی افسران، وکلاء اور بینکوں کے افسران موجود رہے۔

ضلع قانونی خدمات اتھارٹی کی انچارج سکریٹری آنچل کاسانہ نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ضلع و سیشن جج شاملی اندر پریت سنگھ جوش کی عدالت میں ایک مقدمہ، پرنسپل جج فیملی کورٹ شاملی وجیش شرما کی عدالت میں 35، ایڈیشنل ضلع و سیشن جج (ایس سی/ایس ٹی ایکٹ) سریندر رائے کے ذریعہ 260، ایڈیشنل ضلع و سیشن جج (پاکسو) سیما ورما کے ذریعہ 5، ایڈیشنل ضلع و سیشن جج (ایف ٹی سی) ریتو ناگر کے ذریعہ 2، ایڈیشنل چیف جوڈیشل مجسٹریٹ کیرانہ پرشانت سنگھ کے ذریعہ 962، سینئر سول جج/ایڈیشنل چیف جوڈیشل مجسٹریٹ شاملی آنچل کاسانہ کے ذریعہ 1537، سینئر سول جج/ایڈیشنل چیف جوڈیشل مجسٹریٹ کیرانہ آشیष کامبوج کے ذریعہ 717، جوڈیشل مجسٹریٹ شاملی دیویا چندرا کے ذریعہ 1235، سول جج جونیئر ڈویژن/ایف ٹی سی شاملی امر پرساد کے ذریعہ 702، سول جج جونیئر ڈویژن کیرانہ انکت تیاگی کے ذریعہ 772 اور ایڈیشنل سول جج جونیئر ڈویژن کورٹ نمبر 01 کیرانہ شوانی چودھری کے ذریعہ 714 مقدمات کا نپٹارہ کیا گیا۔

اس طرح جنپد شاملی کی تمام عدالتوں کے ذریعہ مجموعی طور پر 6980 مقدمات نمٹائے گئے، جن میں 65 لاکھ 15 ہزار 235 روپے کی رقم کا سیٹلمنٹ ہوا۔ اسی طرح ریونیو عدالتوں کے ذریعہ قومی لوک عدالت میں 1,83,214 مقدمات کا نپٹارہ کیا گیا۔ علاوہ ازیں بینکوں سے متعلق 531 پری لٹیگیشن مقدمات حل کیے گئے، جن میں 4 کروڑ 54 لاکھ 52 ہزار 741 روپے کی رقم سیٹل کی گئی۔

یوں ضلع جج و چیئرمین ضلع قانونی خدمات اتھارٹی شاملی اندر پریت سنگھ جوش کی موثر رہنمائی میں قومی لوک عدالت کے دوران مجموعی طور پر 1,90,725 مقدمات کا کامیاب نپٹارہ ہوا اور 5 کروڑ 19 لاکھ 67 ہزار 976 روپے کی خطیر رقم کا تصفیہ عمل میں آیا۔ انچارج سکریٹری ضلع قانونی خدمات اتھارٹی شاملی نے قومی لوک عدالت کے کامیاب انعقاد پر تمام متعلقہ افسران، وکلاء اور محکموں کا شکریہ ادا کیا۔

Related posts

دہلی والوں کو ریکھا گپتا حکومت کا بڑا تحفہ، دہلی فوڈ سیکورٹی رولز نافذ

Hamari Duniya News

اقرا انٹرنیشنل اسکول کا سالانہ تعلیمی و ثقافتی پروگرام انتہائی تزک و احتشام کے ساتھ منعقد

Hamari Duniya News

انڈومان اور نکوبار کے جزائر کو "آزاد ہند” سے موسوم کرنے کی وکالت

Hamari Duniya News