13.5 C
New York
مارچ 21, 2026
International بین الاقوامی خبریںSaudi Arabia سعودی عربTop News

ڈیووس فورم 2026 سے رابطہ عالم اسلامی کے چیئرمین ڈاکٹر محمد العیسیٰ کا اختتامی خطاب

ڈیووس فورم

ریاض، 25 جنوری: رابطہ عالمِ اسلامی کے سیکریٹری جنرل اور ہیئتِ کبار العلماء کے چیئرمین ڈاکٹر محمد العیسیٰ نے ڈیووس فورم 2026 میں مذہبی و فکری شراکت کے سلسلے کی اختتامی نشست سے خطاب کرتے ہوئے گزشتہ برسوں کے دوران رابطہ کی جانب سے نافذ کی گئی نمایاں عالمی اقدامات اور پروگراموں کا جائزہ پیش کیا۔
ان میں سرفہرست مشرق و مغرب کے درمیان تفہیم اور تعاون کے پل تعمیر کرنے کا اقدام ہے، جسے اقوامِ متحدہ نے اس پہلی جامع پہل کے طور پر اپنایا جو تہذیبی تصادم کی ناگزیریت کے تصور، نفرت انگیز خطابات کی جڑوں اور ان کے اثرات کا احاطہ کرتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ڈیووس فورم کی جانب سے ڈاکٹر العیسیٰ کو اختتامی خطاب کے لیے منتخب کیا جانا رابطہ عالمِ اسلامی کی بڑھتی ہوئی عالمی حیثیت اور ثقافتوں و ادیان کے مابین مکالمے کے نئے دائرے قائم کرنے میں اس کے کردار کا اعتراف ہے، نیز یہ عالمی سطح پر تفہیم کے فروغ کے لیے مذہبی و فکری موجودگی کو مضبوط بنانے کی کوششوں کی عکاسی کرتا ہے۔
اپنے خطاب میں ڈاکٹر العیسیٰ نے اس امر پر زور دیا کہ اسلام اگرچہ ایک توحیدی عقیدہ ہے، مگر وہ ایسا تشریعی اور اخلاقی فریم ورک پیش کرتا ہے جو انسانی وقار اور انسان کی اپنی انتخابی ذمہ داری کی بنیاد رکھتا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ عدل اور مساوات کی اقدار سماجی استحکام کی ضمانت اور بلا امتیاز حقوق کے تحفظ کا بنیادی ستون ہیں، جبکہ رحمت اسلامی اقداری نظام میں مرکزی حیثیت رکھتی ہے اور امن و رواداری انسانی تعلقات کی اصل بنیاد ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ اقدار عالمی انسانی اصولوں سے ہم آہنگ ہیں، جو بین الاقوامی معاہدات، خصوصاً اقوامِ متحدہ کے منشور میں راسخ ہیں، جہاں انسانی وقار کے تحفظ اور اقوام کے درمیان تعلقات کی تنظیم پر زور دیا گیا ہے۔
اس ضمن میں انہوں نے نشاندہی کی کہ اسلام نے اسی مفہوم کو تکمیلِ مکارمِ اخلاق کے اصول کے ذریعے بیان کیا ہے۔ڈاکٹر العیسیٰ نے اسلامی مسالک کے درمیان تفہیم کے فروغ کے لیے رابطہ کی کاوشوں پر بھی روشنی ڈالی، میثاقِ مکہ مکرمہ کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ اسے 1200 سے زائد علما اور مفتیان نے منظور کیا اور تنظیمِ تعاونِ اسلامی نے اسے اختیار کیا۔ اسی طرح اسلامی مسالک کے درمیان پل سازی کی دستاویز کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ رابطہ عالمِ اسلامی دنیا بھر میں بڑی تعداد میں ائمہ کو ان دونوں دستاویزات کے مضامین پر تربیت دے رہا ہے، کیونکہ ان میں بقائے باہمی اور باہمی تفہیم کی اقدار شامل ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ میثاقِ مکہ اس حقیقت کو اجاگر کرتا ہے کہ مسلمان دنیا کا ایک فعال حصہ ہیں اور عقائد، ادیان اور مسالک میں اختلاف ایک کائناتی حقیقت ہے۔ یہ دستاویز تہذیبی مکالمے کو بقائے باہمی کی رکاوٹوں پر قابو پانے کا مؤثر ترین راستہ قرار دیتی ہے اور ساتھ ہی اس بات کی بھی تصدیق کرتی ہے کہ ادیان اپنے ماننے والوں کی غلطیوں سے بری ہیں۔
ڈاکٹر العیسیٰ نے اپنے خطاب کے اختتام پر امن سے وابستہ بین الاقوامی اداروں کے درمیان یکجہتی کی اہمیت پر زور دیا اور عوام کے درمیان دوستی اور تعاون کو ایسے قابلِ پیمائش اور پائیدار اقدامات کے ذریعے فروغ دینے کی ضرورت پر روشنی ڈالی جو انسانی سلامتی کو مضبوط بنائیں اور عالمی بقائے باہمی کے راستوں کو مزید گہرا کریں۔

Related posts

آسام میں صرف سیٹوں پر ہی الیکشن لڑے گی بدرالدین اجمل کی پارٹی، اجمل کا کانگریس پر نشانہ، کہا صرف مسلم پارٹی بن کر رہ گئی ہے کانگریس

Hamari Duniya News

اردو اکادمی، دہلی کے زیر اہتمام سہ روزہ قومی سمینار،’21ویں صدی میں ادبی رجحانات: تجزیہ اور امکانات‘

Hamari Duniya News

فعال معلم متین احمد خان کا ہاشم پور سے نیم گاؤں تبادلہ کہیں خوشی، کہیں غم

Hamari Duniya News