7.3 C
New York
فروری 17, 2026
Regional News علاقائی خبریں

رمضان المبارک کی آمد پر مولانا شمس الہدی قاسمی اور حافظ عبید الرحمن حسینی کی عالمِ اسلام کو مبارکباد

رمضان المبارک

مہر اج گنج/نمائندہ خصوصی۔  رمضان المبارک کی بابرکت آمد کے موقع پر انس ویلفیئر ٹرسٹ کے سرپرستِ اعلیٰ مولانا شمس الہدی قاسمی اور ٹرسٹ کے صدر حافظ عبید الرحمن حسینی نے عالمِ اسلام کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے اس مبارک مہینے کو رحمت، مغفرت اور نجات کا عظیم ذریعہ قرار دیا ہے۔
مولانا شمس الہدی قاسمی نے اپنے تہنیتی پیغام میں کہا کہ رمضان المبارک اللہ تعالیٰ کی طرف سے امتِ مسلمہ کے لیے ایک عظیم تحفہ ہے، جو بندوں کو اپنے رب کے قریب ہونے، اپنے گناہوں سے توبہ کرنے اور اپنی زندگیوں کو نیکیوں سے مزین کرنے کا بہترین موقع فراہم کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ مہینہ صبر، تقویٰ، اخوت اور ہمدردی کا عملی درس دیتا ہے، اور مسلمانوں کو چاہیے کہ وہ اس مہینے کی قدر کرتے ہوئے عبادت، تلاوتِ قرآن اور صدقہ و خیرات کا خصوصی اہتمام کریں۔
اس موقع پر حافظ عبید الرحمن حسینی نے اپنے پیغام میں کہا کہ رمضان المبارک انسانیت کی خدمت اور معاشرے کے کمزور طبقات کی مدد کا مہینہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ انس ویلفیئر ٹرسٹ ہر سال کی طرح اس سال بھی مستحق اور ضرورت مند خاندانوں، یتیموں اور بیواؤں کی مدد کے لیے خصوصی اقدامات کرے گا، تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو رمضان کی برکتوں سے مستفید کیا جا سکے۔
انہوں نے اہلِ خیر سے اپیل کی کہ وہ آگے بڑھ کر ٹرسٹ کے فلاحی مشن کا حصہ بنیں اور اپنے صدقات و عطیات کے ذریعے ضرورت مندوں کی مدد کریں۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھوکے کو کھانا کھلانا اور کسی ضرورت مند کی مدد کرنا اللہ تعالیٰ کے نزدیک نہایت پسندیدہ عمل ہے، اور رمضان المبارک اس جذبۂ خدمت کو فروغ دینے کا بہترین وقت ہے۔
مولانا شمس الہدی قاسمی اور حافظ عبید الرحمن حسینی نے اپنے مشترکہ بیان میں دعا کی کہ اللہ تعالیٰ اس مبارک مہینے کو امتِ مسلمہ کے لیے خیر و برکت کا ذریعہ بنائے، تمام مسلمانوں کو عبادات کی توفیق عطا فرمائے، اور دنیا بھر میں امن، اتحاد اور خوشحالی نصیب فرمائے۔

Related posts

اردو صحافت چمک دمک کے بجائے قومی شعور کی بیداری کا آئینہ دار ہے: لئیق رضوی

Hamari Duniya News

جامعہ اسلامیہ اشاعت الاسلام کے سالانہ اجلاس میں سرکردہ شخصیات کی شرکت

Hamari Duniya News

سعودی عرب میں ملازمت کرنا ہوا مزید آسان، ’کفالہ نظام‘ ختم

admin@hamariduniyanews.com