0.5 C
New York
فروری 3, 2026
Health صحت

وزن اور صحت کے لیے فائدہ مند ہلکی غذائیت والی سبزیاں 

وزن اور صحت

جب کاربوہائیڈریٹس کی بات کی جاتی ہے تو عموماً ذہن میں روٹی، چاول یا پاستا آتے ہیں، لیکن حقیقت یہ ہے کہ سبزیوں میں بھی کاربوہائیڈریٹس موجود ہوتے ہیں، البتہ ان کی مقدار مختلف ہوتی ہے۔ کم کاربوہائیڈریٹس والی سبزیوں کی پہچان صحت مند غذائی منصوبہ بندی میں مدد دیتی ہے، خاص طور پر ان افراد کے لیے جو وزن قابو میں رکھنا یا خون میں شوگر کی سطح متوازن رکھنا چاہتے ہیں۔
طبی ویب سائٹ ویری ویل ہیلتھ کی ایک رپورٹ کے مطابق عمومی طور پر وہ سبزیاں جو زمین کی سطح کے اوپراُگتی ہیں، ان میں کاربوہائیڈریٹس کی مقدار کم ہوتی ہے، جبکہ وہ سبزیاں جو زمین کے اندر اُگتی ہیں ،جیسے آلو اور گاجر، نسبتاً زیادہ کاربوہائیڈریٹس رکھتی ہیں۔اسی طرح نیٹ کاربوہائیڈریٹس کا حساب کل کاربوہائیڈریٹس میں سے فائبر کی مقدار منہا کر کے لگایا جاتا ہے، کیونکہ فائبرخون میں شوگر کی سطح نہیں بڑھاتا۔
کم کاربوہائیڈریٹس والی نمایاں سبزیاں جنہیں زیادہ استعمال کرنے کی سفارش کی جاتی ہے،ان میں شملہ مرچ ،بروکلی ،پھول گوبھی،پالک ،توڑی ،کھیرا،بند گوبھی،مشروم سلادپتا،اجوائن،سپیراگس ۔مولی ،چیری ،ٹماٹر،بینگن،ہری پھلیاں،کرلدار بند گوبھی (کیل)،لہسن (تھوڑی مقدار میں) ایووکاڈو شامل ہے۔یہ سبزیاں کم کیلوریز فراہم کرتی ہیں اور ساتھ ہی فائبر، وٹامنز اور معدنیات کی اچھی مقدار رکھتی ہیں، جو انہیں روزمرہ غذا کے لیے ایک بہترین انتخاب بناتی ہیں۔
کم کاربوہائیڈریٹس والی غذا اپنانے کے کئی فوائد ہو سکتے ہیں، جن میں خاص طور پر ابتدائی مراحل میں وزن کم کرنے میں مدد خاص طور پر پہلے چند مہینوں کے دوران ٹائپ ٹو ذیابیطس کے مریضوں میں خون میں شوگر کے بہتر کنٹرول اور خون میں بعض چکنائیوں جیسے ٹرائی گلیسرائیڈز میں بہتری شامل ہیں، تاہم یہ نتائج فرداً فرداً مختلف ہو سکتے ہیں۔
ماہرین کے مطابق طویل عرصے تک کم کاربوہائیڈریٹس والی غذاؤں پر قائم رہنا مشکل ہو سکتا ہے اور انہیں ترک کرنے کی صورت میں وزن دوبارہ بڑھنے کا خدشہ بھی رہتا ہے۔
زیادہ کاربوہائیڈریٹس والی سبزیاں… مگر مکمل طور پر ترک نہ کریں
دوسری جانب کچھ سبزیوں میں کاربوہائیڈریٹس کی مقدار نسبتاً زیادہ ہوتی ہے، جیسے:آلو،شکر قندی،مکئی ،مٹر،کدو،گاجراس کے باوجود یہ سبزیاں اہم غذائی اجزا سے بھرپور ہوتی ہیں، اس لیے انہیں مکمل طور پر ترک کرنے کے بجائے اعتدال کے ساتھ متوازن غذائی نظام کا حصہ بنانا بہتر ہے۔
خلاصہ یہ ہے کہ کم کاربوہائیڈریٹس والی سبزیاں غذا کے معیار کو بہتر بنانے کا ایک آسان طریقہ فراہم کرتی ہیں، وہ بھی بغیر کسی سخت پرہیز کے۔ سبزیوں میں تنوع پر توجہ دینا، پتوں والی اور سبز سبزیوں کا زیادہ استعمال اور نشاستہ دار سبزیوں میں اعتدال رکھنا، طویل مدت میں بہتر صحت کے لیے سب سے متوازن انتخاب ہے۔

Related posts

طویل عرصے تک بیٹھنے والے اپنے دل کی حفاظت کیسے کریں؟

Hamari Duniya News

سعودی عرب میں ملازمت کرنا ہوا مزید آسان، ’کفالہ نظام‘ ختم

admin@hamariduniyanews.com

سردی کے موسم میں ضرور آزمائیں یہ ایرانی چائے  

Hamari Duniya News