کولمبو،07فروری۔ کولمبو میں آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کا آغاز ہوگیا ہے۔ افتتاحی میچ میں بمشکل پاکستان نیدر لینڈسے بڑی مشکل سے بڑے الٹ پھیر سے بچنے میں کامیاب ہوگیا۔۔ نیدر لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان کو جیت کے لیے 148 رنز کا ہدف دیا تھا۔
جس کے تعاقب میں پاکستان نے یہ ہدف سات وکٹوں کے نقصان پر 20 ویں اوور میں حاصل کر لیا۔اگرچہ پاکستان نے میچ میں کامیابی حاصل کر لی لیکن یہ آسان نہیں لگ رہا تھا۔ ایک لمحے تو پاکستانی شائقین کو لگا پاکستان پہلے ہی میچ میں اپ سیٹ کا شکار ہونے والا ہے۔پاکستان کی بیٹنگ کا آغاز تو پراعتماد تھا مگر 90 کے بعد یکے بعد دیگرے وکٹیں گرتی رہیں۔پال وین میکرین نے پہلے فرحان کو 47 رنز اور پھر عثمان خان کو صفر پر آوٹ کیا۔اگلے اوور میں روئیلوف وین ڈیر مروے نے بابر اعظم کو آوٹ کر دیا۔ آدھی ٹیم پویلین لوٹی تو پاکستان مشکلات کا شکار نظر آنے لگا۔لیکن پاکستان آخری اوور میں اپنا ہدف حاصل کرنے میں کامیاب رہا۔
آج کولمبو کے سنہالیز سپورٹس کلب گراونڈ میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ڈچ ٹیم نے مثبت آغاز کیا اوپنر مائیکل لیوٹ نے پہلی ہی گیند پر چار رنز سکور کیے۔پاکستان نے پہلی وکٹ اس وقت کی جب سلمان مرزا نے اوپنر میکس او ڈاوڈ کو آوٹ کیا۔ اس کے بعد لیوٹ آوٹ ہوئے۔نیدرلینڈ نے پاور پلے کے دوران 50 رنز مکمل کیے۔ تاہم، ابرار احمد نے آٹھویں اوور میں ایکر مین کو 20 رنز کے انفرادی شکور پر آوٹ کر دیا۔ڈچ ٹیم نے تیرہویں اوور میں 100 مکمل کیے۔ تاہم 105 کے مجموعی ربز پر ڈی لیڈے کو 30 رنز بنا کر آو¿ٹ ہو گئے۔ابرار نے دوسری وکٹ حاصل کرتے ہوئے ایڈورڈز کو 37 کے انفرادی سکور پر آو¿ٹ کر دیا۔صائم ایوب نے اگلے اوور میں دباو¿ مضبوط کیا، لوگن وین بیک کو پہلے گیند پر صفر پر آو¿ٹ کیا اور زیک لائن-کاشیٹ کو نو رنز پر آو¿ٹ کیا، جس سے نیدرلینڈ کا سکور سات وکٹوں کے نقصان پر 129 ہو گیا۔شاہین آفریدی نے رولوف وان ڈر میروے کو چار رنز پر آو¿ٹ کیا، جبکہ سلمان مرزا نے آخری اوور میں آریان دت کو 13 رنز پر آو¿ٹ کر کے اور پال وان میکرن کو صفر پر آوٹ کر کے اننگز کا اختتام کیا۔
سلمان مرزا 3.5 اوورز میں 24 رنز دے کر تین وکٹیں حاصل کرکے نمیاں بولر رہے۔ ان کے علاوہ محمد نواز، ابرار احمد اور صائم ایوب نے دو دو وکٹیں حاصل کیں، جبکہ شاہین آفریدی نے ایک وکٹ حاصل کی۔
