4.6 C
New York
فروری 11, 2026
Regional News علاقائی خبریں

الحاج رشید خان جمعدار کی یومِ سالگرہ پر عظیم الشان مشاعرے کا انعقاد 

ملکاپور،11 فروری ( محمد احسان سر )۔ شہر ملکاپور ، ضلع بلڈھانہ مہاراشٹر کے نامور مشہور و معروف ،ہر سماج و طبقے کے ہردل عزیر سابق صدر بلدیہ الحاج رشید خان جمعدار جو طویل عرصے سے بھارتیہ راشٹریہ کانگریس پارٹی کے وفادار لیڈر و قدآور شخصیت کے مالک ہے ان کے یومِ سالگرہ کے موقع پر شاندار پروقار عظیم الشان مشاعرے کا انعقاد فینس کلب و ٹیپو سلطان فاؤنڈیشن کے زیراہتمام  10 فروری 2026 ، بعد نماز مغرب ،غلام یٰسین خان جمعدار اردو پراںٔمری اسکول نمبر 2 پارپیٹھ کے احاطے میں  انتہائی دلکش و خوشگوار ماحول میں منعقد کیا گیا. پروگرام کا آغاز حسب روایت تلاوت کلام پاک سے ہوا. نظامت کے فرائض صابر مصطفیٰ بادی جلگاؤی، داؤد خان فنکار ڈی کے ملکاپوری نے بحسن خوبی انجام دیا. شرکاء اور مہمانان خصوصی نے اعزازی شخصیت الحاج رشید خان جمعدار کا پرتپاک استقبال کیا۔
اس موقع پر مشہور و معروف عالمی شہرت یافتہ شعراء ابرار کاشف امراوتی ، عارف سیفی حیدرآباد اور پیپل گاؤں راجہ کے ریحان فیضی جونیئر عمران پرتاپ گڑھی، مقامی شاعر داؤد فنکار نے تازہ دم آواز ، جدید لب و لہجہ و منفرد اندازِ بیاں میں اپنا بہترین کلام پیش کیا اور محفل کے باذوق سامعین کو مسحور کیا جو شرکاء کو بہت پسند آیا.  مشاعرے میں بطور مہمان خصوصی صدر مہاراشٹر پردیش کانگریس کمیٹی ہرش وردھن سپکاڑ، سابق رکن اسمبلی راجیش ایکڑے ، کانگریس پارٹی کے لیڈر ڈاکٹر اروند کولتے ، نو منتخب صدرِ بلدیہ عتیق الرحمٰن جواری والے ، سابق صدر بلدیہ شیام کمار راٹھی ، ایڈوکیٹ ہریش راوڑ ، ایڈوکیٹ عبدالمجید قریشی ، سمتے کے نیلے وادرڈ تنظیم کے بانی و صدر بھائی اشانت وانکھڑے ، کونسلر ایڈوکیٹ شاہد شیخ ، محمد وسیم مہاراشٹر سیکریٹری، جاوید ایوب خان ، صحافی محمد احسان سر ، راجہ پھول والے ، بنڈو بھاؤ چودھری ، محمد ذاکر میمن، ایڈوکیٹ جاوید قریشی ، ساجد خان ، آر آر چوہان ، رفیق مرزا سر ، واجد خان پترکار ، شعیب لالا ، عظمت جمعدار ، قہار ٹھیکیدار ، و دیگر موجود تھے. مشاعرے میں سیکڑوں افراد نے شرکت کی اور داد و تحسین کے ذریعے شعراء کی حوصلہ افزائی کی. یہ تعداد ادبی محفلوں کی دلچسپی اور حاجی رشید خان جمعدار کی چاہت و مقبولیت کو ظاہر کرتی ہے. دن بھر شہر کے مختلف مقامات پر آپکا والہانہ استقبال کیا گیا اور دل کی گہرایوں سے جنم دن کی مبارک باد پیش کی گئی. منتظمین کمیٹی حاجی رںٔیس خان جمعدار ، جمیل خان جمعدار ، عارف خان جمعدار ، دانش خان جمعدار ،احسان گلاب خان ،ایس ایم ساجد ، نعیم جمعدار ، سید اکرم و دیگر نے پروگرام کو کامیاب بنانے کےلئے انتھک محنت کی. اعزازی شخصیت الحاج رشید خان جمعدار نے سبھی چاہنے والوں کا اور مشاعرے میں تمام ہی شرکاء کا شکریہ ادا کیا.

Related posts

اہل فلسطین قرآن کے عاشق،مکمل طور پر کوئی ختم نہیں کرسکتا: مولانا بلال تھانوی

Hamari Duniya News

بار کونسل اتر پردیش کے رکن کے انتخاب میں 640 وکلاء نے حقِ رائے دہی کا استعمال کیا

Hamari Duniya News

صحافت سماج کا بیدار ضمیر، تنظیمی اتحاد وقت کی اہم ضرورت: سدھیر چودھری

Hamari Duniya News