نومبر 26, 2026
International بین الاقوامی خبریںTop News

مصر میں خوفناک آتشزدگی،27 گاڑیاں جل گئیں، ہائی وے پر مچی افراتفری، 31 افراد زندگی جل گئے 

 قاہرہ،26 نومبر: مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں تیل سے بھرے ایک ٹینکر کے الٹنے کے بعد زبردست آگ بھڑک اٹھی، جس نے ہائی وے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ اس بھیانک حادثے میں 31 افراد کی موت کی اطلاع ہے، جبکہ متعدد افراد کے زخمی ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

مصر کی وزارتِ صحت کے مطابق اس حادثے میں کم از کم 31 افراد ہلاک اور 21 دیگر زخمی ہوئے ہیں۔ زخمیوں کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔ حکام نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ ہو سکتا ہے۔ 

27 گاڑیاں جل کر تباہ

اطلاعات کے مطابق یہ حادثہ بدھ 25 نومبر کو قاہرہ کے نواحی علاقے جیزہ کے الوراق ضلع میں رنگ روڈ پر پیش آیا۔ پیٹرولیم مصنوعات لے جانے والا ٹینکر ایک سرنگ کے اوپر والے حصے میں الٹ گیا، جس کے بعد آگ بھڑک اٹھی۔ دیکھتے ہی دیکھتے آگ نے آس پاس موجود کاروں اور موٹر سائیکلوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ ابتدائی اندازوں کے مطابق کم از کم 27 گاڑیاں جل کر تباہ ہو گئیں۔ 

39 ایمبولینسوں نے انجام دیا ریسکیو آپریشن

حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں اور فائر بریگیڈ کی گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں۔ وزارتِ صحت کے مطابق ریسکیو آپریشن میں 39 ایمبولینسوں کو تعینات کیا گیا۔ آگ کی شدت کے باعث کئی گاڑیاں مکمل طور پر جل گئیں اور بعض متاثرین کی لاشوں کی شناخت بھی مشکل ہو گئی۔ حکام نے متوفین کی شناخت کے لیے ڈی این اے ٹیسٹ کرانے کا حکم دیا ہے۔ 

صدر السیسی نے اظہارِ تعزیت کیا

مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی نے حادثے میں جان گنوانے والوں کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ وہیں وزیراعظم مصطفیٰ مدبولی نے حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا حکم دیا ہے۔ سرکاری استغاثہ نے بھی معاملے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

حکام کے مطابق آگ پر قابو پا لیا گیا ہے اور متاثرہ سڑک سے ملبہ ہٹانے کے بعد ٹریفک بحال کر دی گئی ہے۔ فی الحال حادثے کی اصل وجہ سامنے نہیں آئی ہے اور تحقیقات جاری ہیں۔ 

Related posts

وزیر اعظم مودی کی بے نظیر سفارت کاری: چھ میں سے پانچ جی سی سی ممالک نے وزیر اعظم مودی کو اعلیٰ ترین اعزازسے نوازا ہے

Hamari Duniya News

دہلی اسمبلی میں گونجی ننھے ماحولیاتی نمائندوں کی آواز

Hamari Duniya News

قطر اور ترکیہ کے درمیان باہمی دفاعی معاہدہ، خطے میں سکیورٹی تعاون کے نئے دور کا آغاز

Hamari Duniya News