5.4 C
New York
مارچ 13, 2026
Regional News علاقائی خبریں

قبرستان کی زمین پر مبینہ قبضہ ، وزیراعلیٰ سے کارروائی کا مطالبہ

قبرستان

:کیرانہ، 13 مارچ (عظمت اللّٰہ خان)
محلہ بساطیان کے رہائشی بھورا ولد طاہر نے وزیر اعلیٰ اتر پردیش کو ایک تحریری شکایت ارسال کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ شہر کے محلہ خیل کلاں کے قریب ایک شخص نے قبرستان کی زمین پر مبینہ طور پر غیر قانونی قبضہ کر رکھا ہے اور وہاں چوری کے لوہے سمیت کباڑی سامان کی خرید و فروخت کا کاروبار جاری ہے، جس سے مقامی باشندوں کو شدید دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

تحریری شکایت میں کہا گیا ہے کہ محلہ خیل کلاں کے رہائشی تحسین عرف موٹا کباڑی ولد انیس نے کھرگاین روڈ (علی شیر) چوراہے کے قریب واقع خسرہ نمبر 411 کی زمین پر قبضہ جما رکھا ہے، جو ریونیو ریکارڈ کے مطابق قبرستان کی زمین ہے۔ الزام ہے کہ مذکورہ شخص یہاں چوری شدہ لوہے اور دیگر کباڑی سامان کی خرید و فروخت کرتا ہے اور کئی مرتبہ پولیس کی کارروائی کے دوران چوری کا سامان بھی برآمد ہو چکا ہے۔

شکایت میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ مذکورہ شخص روزانہ سڑک پر سامان ڈال کر راستہ بند کر دیتا ہے، جس کے باعث کھرگاین روڈ سے گزرنے والے شہریوں اور دیہی علاقوں کے آنے جانے والوں کو شدید مشکلات پیش آتی ہیں۔ اس صورتحال سے علاقے میں آمد و رفت متاثر ہو رہی ہے اور عوامی پریشانی میں اضافہ ہو رہا ہے۔

درخواست گزار نے وزیر اعلیٰ سے مطالبہ کیا ہے کہ قبرستان کی زمین سے غیر قانونی قبضہ ہٹایا جائے اور متعلقہ شخص کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے تاکہ عوام کو درپیش مسائل کا ازالہ ہو سکے۔

Related posts

یوپی روڈویز بس ڈرائیوروں کی من مانی سے شاہراہِ عام جام، ٹریفک پولیس کی خاموشی پر سوالات

Hamari Duniya News

حکیم اجمل خاں کے 158ویں یومِ پیدائش پر تقریب کا انعقاد، ڈاکٹروں میں ایوارڈ تقسیم

Hamari Duniya News

۔77ویں یوم جمہوریہ پر طبّی کانگریس کا 143 واں مفت یونانی میڈیکل کیمپ منعقد

Hamari Duniya News