نومبر 17, 2026
Regional News علاقائی خبریںTop News

جامعہ ملیہ اسلامیہ کا 106 واں یومِ تاسیس منایا گیا، سابق طلبہ ’ستارہ جامعہ‘ سے سرفراز

جامعہ سے فارغ طلبہ نے جامعہ ایلومنائی پوروانچل ‘ایسوسی ایشن تشکیل کی ،ڈاکٹر علاﺅ الدین خان صدر

خیر آباد/ مئو ،17نومبر (ہماری دنیا نیوز)
اتر پردیش کے قصبہ خیر آباد میں جامعہ ملیہ اسلامیہ کا 106 واں یومِ تاسیس مﺅ و اعظم گڑھ کے جامعہ ایلو منائی کی جانب سے عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا۔اس موقع پر منعقدتقریب میں جامعہ کوآپر یٹیو بینک لمیٹڈ کے چیئرمین اور این ایس ایسوسی ایٹ کے سی ایم ڈی مرزا قمر الحسن بیگ نے بطور مہمان خصو صی شرکت کی، جبکہ صدارت پروفیسر علاﺅ الدین خان نے کی۔ پروگرام کا آغاز قاری محمد اویس کی تلاو ت قرآن کریم سے ہوا۔جبکہ شہاب نعمانی نے نعت پاک پیش کی ۔ اس کے بعد شہاب نعمانی کے ذر یعہ جا معہ کے ترا نہ پیش کیا گیا جس نے تمام جامعی کی یادوں کو تازہ کردیا ۔ نظامت کے فرائض فضیل احمد نے انجا م دیے ۔
ناظم پروگرام فضیل احمد اجالا نے اپنی استقبالیہ تقریر میںبتایا کہ جامعہ ملیہ اسلامیہ عدم تعاون تحریک کی کوکھ سے جنم لینے والا وہ چراغ ہے، جو آج اپنے پورے آب و تاب کے ساتھ روشن ہے ، 29 اکتوبر 1920 کو اس کی بنیاد علی گڑھ میں رکھی گئی ، اور پانچ سال کے بعد 1925 میں دہلی کے قرول باغ میں منتقل ہوئی ، اور پھر10 سال بعد 1935 میں اوکھلا میں منتقل ھوئی ۔ آج جامعہ 239 ایکڑ زمین پر ایسا تعلیمی گہوارہ ہے، جہاں نرسر ی سے لے کرپی ایچ ڈی تک تعلیم ھوتی ھے ، اس میں مسلم، ہندو، سکھ اور عیسائی سب ایک ساتھ مل کر تعلیم حاصل کرتے ہیں ، یہی اسکا سیکولر کردار ہے۔
اس موقع پرتقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین وصال مہدی، کلیم جامعی، سرفراز احمد،توقیر شیرو ا نی،اعجاز احمد، شمس و قمر ایڈوکیٹ، ابو القدر اور دیگر احباب نے جامعہ ملیہ اسلامیہ کی تاریخی اہمیت، اس کے قومی و تعلیمی کردار اور ہندوستانی سماج پر اس کے گہرے اثرات پر روشنی ڈالی۔ مقررین نے کہا کہ جا معہ محض ایک تعلیمی ادارہ نہیں بلکہ تحریکِ آزادی، قومی یکجہتی، تہذیبی ہم آہنگی اور تعمیری فکر کی ایک روشن علامت ہے۔ اس کے فارغین نے ملک و بیرونِ ملک مختلف شعبہ ہائے زندگی میں نمایاں خدمات انجام دی ہیں۔
اپنے صدارتی خطاب میں پروفیسر علاﺅ الدین خان نے کہا کہ جامعہ ملیہ اسلامیہ کی بنیاد محض ایک یونیو ر سٹی قائم کرنے کے لیے نہیں رکھی گئی تھی، بلکہ اس کے پس منظر میں آزادی، خودداری، قومی شعور اور معیا ری تعلیم کا ایک عظیم تصور کارفرما تھا۔ جامعہ نے نامساعد حالات میں اپنے سفر کا آغاز کیا اور اپنی علمی و تہذیبی شناخت کے ذریعے ملک کے ممتاز تعلیمی اداروں میں نمایاں مقام حاصل کیا۔
پروفیسر خان نے کہا کہ جامعہ کی سب سے بڑی خصوصیت اس کا قومی کردار، فکری آزادی، تہذیبی تنوع اور انسان سازی کا مشن ہے۔ اس نے ایسے افراد تیار کیے جنہوں نے تعلیم، تحقیق، سیاست، صحافت، اد ب اور دیگر شعبوں میں ملک و قوم کی خدمت کی۔
پروفیسر علاﺅ الدین خان نے مزید کہا کہ جامعہ کے سابق طلبہ کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے مادرِ علمی سے تعلق کو محض یادوں اور تقریبات تک محدود نہ رکھیں، بلکہ جامعہ کی علمی ترقی، وقار اور تعمیری روایات کے فروغ میں عملی کردار ادا کریں۔ جامعہ المنائی کا اتحاد اور باہمی تعاون اس مقصد کے حصول میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے
تقریب کا ایک اہم حصہ جامعہ کے ممتاز سابق طلبہ کو ’ستارہ جامعہ‘ کے نام سے یادگاری مومنٹو پیش کرنا تھا ۔ اس اعزاز سے نوازے جانے والوں میں اعجاز احمد، وصال مہدی، امتیاز احمد، فضیل احمد، پروفیسر علاءالدین خان، شمس و قمر، صغیر احمد، کلیم احمد جامعی،سجاد ظہیر اور مرزا قمر الحسن بیگ کے نام قابل ذکر ہیں ۔تقریب میں جامعہ سے وابستگی، اس کی روایات سے محبت اور سابق طلبہ کے باہمی روابط کو مضبوط بنا نے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔
تقریب میں جامعہ سے وابستگی، اس کی روایات سے محبت اور سابق طلبہ کے باہمی روابط کو جب مضبو ط بنانے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔ صدر مجلس نےایک تجویز پیش کی کہ اس مبارک موقعہ پر پوروانچل کے علاقے سے جامعہ ملیہ اسلامیہ سے فارغ شدہ طلبہ کی ایک ایسوسی ایشن بن جائے ، تو حاضرین نے بخو شی سراہتے ہوئے ایک ایسوسی ایشن کا قیام کیا جس کا نام ’جامعہ ایلومنائی پوروانچل ‘ رکھا گیا ۔ اس موقع پر جامعہ ایلومنائی پوروانچل کے عہدیداران کا انتخاب بھی عمل میں آیا ،جس میں اتفاق رائے سے ڈاکٹر علاﺅالدین خان کو صدر ، سرفراز احمد انجینئر کو نائب صدر ، فضیل احمد اجالا کو جنرل سکریٹری، کلیم جامعی کو جوائنٹ سیکرٹری اور جاوید احمد گرہست کو خزانچی بنایا گیا ۔
تقریب میںاشرف الزماں،افضال احمد ہند،ابوہریرہ،حاجی صغیر احمد،ابوالقافدر،عدنان عارض ،مبعو د ،ظہیر انور،سجاد ظہیر،اعزاز ٹانڈہ،حبیب الرحمان،یعقوب فکری،اقبال مﺅ،سرفراز احمد،ڈاکٹر اظہر بھد وئی وغیرہ نے خاص طور سے شرکت کی ۔پروگرام کے آرگنائزر امتیاز احمد انصاری نے تمام مہمان شرکاءکا شکریہ ادا کیا ۔

Related posts

مجرموں کو ضمانت ملنے پر بلقیس بانو کا درد چھلکا، کہا: اب خاندان اور بچوں کی سلامتی کی فکر ستا رہی ہے

Hamari Duniya News

۔Jamaat-e-Islami Hind نے وندے ماترم قانون پر نظرثانی اور تعلیمی اصلاحات کا مطالبہ

Hamari Duniya News

جیو سمیت 10 ممالک کی 15ممتاز ٹیک کمپنیوں نے قائم کیا’ ٹرسٹڈ ٹیک ایلائنس‘، میونخ سیکیورٹی کانفرنس میں اعلان

Hamari Duniya News