10 C
New York
اکتوبر 17, 2026
Delhi دہلیRegional News علاقائی خبریں

جعفرآباد جیکٹ مارکیٹ کے سامنے عوامی بیت الخلا بلاک کی تعمیر کا افتتاح، 16 لاکھ روپے ہوں گے خرچ

عوامی بیت الخلا

دہلی قد آور لیڈر چودھری متین احمد کی رہنمائی میں رکنِ اسمبلی چودھری زبیر احمد اور کونسلر شگفتہ چودھری زبیر احمد کے ہاتھوں عوامی بیت الخلا بلاک کی تعمیراتی کام کا افتتاح

نئی دہلی، 17 اکتوبر : سیلم پور اسمبلی حلقے کے تحت آنے والے جعفرآباد روڈ نمبر 66 گلی نمبر 29 کے سامنے عوامی سہولیات کو بہتر بنانے کی سمت ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے آج عوامی بیت الخلا بلاک کی تعمیراتی کام کا افتتاح کیا گیا۔ ایشیا کی سب سے بڑی جیکٹ مارکیٹ کے سامنے طویل عرصے سے عوامی بیت الخلا کی ضرورت محسوس کی جا رہی تھی۔ مقامی سطح پر گزشتہ 10 سال سے بھی زیادہ عرصے سے چلی آ رہی اس مانگ کو مدنظر رکھتے ہوئے یہاں بیت الخلا بلاک کی تعمیر کی پہل کی گئی ہے۔

اس موقع پر دہلی کے قد آور لیڈر چودھری متین احمد کی رہنمائی میں سیلم پور اسمبلی حلقہ سے رکنِ اسمبلی چودھری زبیر احمد اور چوہان بانگر وارڈ کی کونسلر شگفتہ چودھری زبیر احمد نے سیکڑوں مقامی لوگوں کی موجودگی میں تعمیراتی کام کا افتتاح فیتہ کاٹ کرکے کیا۔اس بیت الخلا بلاک میں مردوں، خواتین اور معذور افراد کے لیے الگ الگ سہولیات فراہم کرنے کا منصوبہ ہے۔ تاہم نہانے کیلئے بھی غسل خانے کا انتظام کیا جائے گا اور اس کی تعمیر میں تقریبا تین ماہ کا وقت لگے گا ۔ بیت الخلا بلاک کی تعمیر میں تقریبا 16 لاکھ روپے کا خرچ آئے گا ۔اس کے علاوہ بیت الخلا میں انڈین اور ویسٹرن دونوں شیٹیں لگائی جائیں گی ۔

اس موقع پر نمائدہ سے بات کرتے ہوئے رکن اسمبلی چودھری زبیر احمد نے کہاکہ بیت الخلا کا مطالبہ پچھلے 10 سالوں سے کیا جارہا تھا لیکن اس مطالبے کو صرف باتوں باتوں میں الجھا دیا جاتا تھا لیکن جب ہمارے پاس یہ مطالبہ آیا تو ہم نے اس کو عملی جامہ پہنانے کی سمت میں قدم اٹھایا اور آج بیت الخلا بلاک کا سنگ بنیاد رکھا گیا ہے۔انہوں نے کہاکہ آج سیلم پور اسمبلی حلقہ میں عوام کی سہولیات سے متعلق ہر کام جلد سے جلد کیا جاتا ہے ۔چودھری زبیر احمد نے کہاکہ اس سہولت سے عالمی شہرت یافتہ جعفرآباد جیکٹ مارکیٹ میں آنے والے تاجروں، خریداروں، مقامی باشندوں اور راہ گیروں کو فائدہ پہنچنے گا۔ اس کے ساتھ ہی علاقے میں صفائی ستھرائی اور بنیادی سہولیات کو بہتر بنانے میں بھی مدد ملے گی۔انہوں نے کہاکہ ہمارا مقصد عوام کی خدمت کرنا ہے اور ہم مستقبل میں بھی اسی طرح کام کرتے رہیں گے ۔

چوہان بانگر وارڈ سے کونسلر شگفتہ چودھری زبیر نے کہاکہ بیت الخلا بلاک کی تعمیر جعفرآباد میں روڈ نمبر 66، گلی نمبر 29 کے سامنے، ویلکم پلیا کے قریب کی جا رہی ہے۔ یہ مقام بازار اور آس پاس کے رہائشی علاقوں میں آنے جانے والے لوگوں کے لیے اہمیت رکھتا ہے۔انہوں نے کہاکہ جعفرآباد جیکٹ مارکیٹ میں ہندوستان بھر سے تاجر اور لوگ آتے ہیں لیکن ان کو بیت الخلا کی سہولت نہ ہونے سے کافی پریشانی آتی تھی اسی کو دیکھتے ہوئے آج ہم نے علاقے کی ترقی میں ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے بیت الخلا کی تعمیر اتی کام کا افتتاح کیا ہے۔

اس موقع پر مقامی لوگوں کا کہنا تھا کہ علاقے میں عوامی بیت الخلا کی طویل عرصے سے محسوس کی جا رہی ضرورت کو دیکھتے ہوئے اس منصوبے کو شہری سہولیات کی توسیع کی سمت میں بہت اچھا قدم اٹھایا گیا ہے۔ اس کی تعمیر سے بازار کے علاقے میں لوگوں کو بنیادی سہولت فراہم کرنے اور عوامی صفائی ستھرائی کے نظام کو مضبوط بنانے میں مدد ملے گی ۔ اہم شرکائ میں سید ناصر جاوید، حاجی مقصود جمال،ارشد ایوب،ثاقب خان،حاجی پرویز خان، اے ای منڈل جی، جے ای وویک یادو، جے ای پریانشو، افسر خان، ضرار احمد، شاداب خان، شفیق خان، اختر خان، عاصم حسین، رضوان ادریسی، مقیم انصاری،حاجی فیروز انصاری، الطاف ادریسی، جاوید برقی،ارشاد ادریسی، اشرف بابا، شمیم خان، علائ الدین، راکیش گور، محبوب ادریسی، ذیشان خان، راؤ نوید، اویس انصاری وغیرہ کے نام قابل ذکر ہیں ۔

Related posts

خواتین ریزرویشن بل اور حدبندی بل پیش کرنے کیلئے پارلیمنٹ کا خصوصی اجلاس بلائے گی حکومت: مرکزی وزیر کرن رجیجو کا اعلان

Hamari Duniya News

کیرانہ میں فروٹ ریہڑی والوں سے مبینہ غیر قانونی وصولی، دکانداروں پر ہراسانی کے سنگین الزامات

Hamari Duniya News

انسانیت کی خدمت کرنے والے افراد کو اچیورز ایوارڈ سے نوازا گیا

Hamari Duniya News