اپریل 5, 2026
National قومی خبریںTop News

اے ایم پی نے چھٹی نیشنل ٹیلنٹ سرچ 2025 کے نتائج کا اعلان کیا

اے ایم پی

ملک بھر کے 1 لاکھ سے زائد طلبہ کی شرکت، ہزاروں طلبہ کو اسکالرشپ کے مواقع

نئی دہلی، 04 اپریل: ایسوسی ایشن آف مسلم پروفیشنلز (اے ایم پی) نے چھٹی نیشنل ٹیلنٹ سرچ 2025 کے نتائج کا اعلان 3 اپریل 2026 کو منعقدہ ایک آن لائن پروگرام میں کیا، جس میں ملک بھر سے ماہرینِ تعلیم، اداروں کے نمائندوں، طلبہ اور والدین نے شرکت کی۔

پروگرام میں محمد عتیق گوری (چیئرپرسن، مولانا آزاد یونیورسٹی جودھپور)، عامر ادریسی (صدر، اے ایم پی)، محمد اشفاق (چیئرمین، گریویٹی کلاسز) اور نور نواز خان (بانی و ڈائریکٹر، دی ہند گرو اکیڈمی) سمیت کئی معزز شخصیات موجود تھیں۔

ڈاکٹر عبدالاحَد (بانی و ڈائریکٹر، پلس ہاسپٹل لکھنؤ اور اے ایم پی نیشنل کور ٹیم ممبر) نے اپنے خطاب میں بتایا کہ نیشنل ٹیلنٹ سرچ امتحان 2020 میں کووڈ لاک ڈاؤن کے دوران شروع کیا گیا تھا تاکہ چھوٹے شہروں اور پسماندہ طبقات کے طلبہ کو مسابقتی امتحانات کے مواقع فراہم کیے جا سکیں۔

مہمانِ خصوصی محمد عتیق گوری نے اے ایم پی کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ:
"اے ایم پی نیشنل ٹیلنٹ سرچ جیسے پروگرام ملک بھر کے چھپے ہوئے ٹیلنٹ کو سامنے لانے اور انہیں معیاری تعلیم کے مواقع سے جوڑنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ اس طرح کے پلیٹ فارم پسماندہ پس منظر سے آنے والے طلبہ کو بڑے خواب دیکھنے اور کامیابی حاصل کرنے کی ہمت دیتے ہیں۔”

عامر ادریسی نے کہا کہ اے ایم پی نیشنل ٹیلنٹ سرچ اب ایک قومی تحریک بن چکا ہے جو دور دراز علاقوں کے باصلاحیت طلبہ کو تلاش کر کے انہیں اعلیٰ تعلیم اور مسابقتی امتحانات کی طرف رہنمائی فراہم کر رہا ہے۔

پروگرام کی نظامت محمد امین (رجسٹرار، مولانا آزاد یونیورسٹی جودھپور اور اے ایم پی نیشنل ٹیلنٹ سرچ کے پروجیکٹ انچارج) نے کی۔ اس موقع پر فیصل صدیقی (ہیڈ – انسٹی ٹیوشنل پارٹنرشپس، اے ایم پی) اور زینب بتول (پروجیکٹ مینیجر – ٹریننگ، اے ایم پی) نے تینوں کیٹیگریز میں ٹاپ 10 طلبہ کے نتائج کا اعلان کیا۔

قابل ذکر ہے کہ 13 دسمبر 2025 کو منعقد ہونے والے امتحان میں 1 لاکھ سے زائد طلبہ نے 1200 سے زیادہ مراکز کے ذریعے شرکت کی۔اے ایم پی کے ٹریننگ پارٹنرز کی جانب سے 14 ریاستوں کے 55 شہروں میں 12,000 سے زائد اسکالرشپ سیٹس بھی فراہم کی جا رہی ہیں۔

امتحان کے ہر زمرے کے ٹاپ 10 رینکرز اپنے نتائج یہاں دیکھ سکتے ہیں: https://www.ampindia.org/AMP_NTS_AWARDS_2025

باقی شرکاء پیر سے اسی لنک یا اے ایم پی ورلڈ موبائل ایپ پر اپنے نتائج دیکھ سکیں گے۔

Related posts

کنگ خالد ایئرپورٹ میں انٹرنیشنل ٹرمینل 2 کا افتتاح،مسافروں کی سالانہ گنجائش میں زبردست اضافہ

Hamari Duniya News

باپ نے خواب دیکھابیٹے نے اس خواب کو پوراکردکھایا، نتیش مشرا کی کوششوں سے بہارکا پسماندہ ضلع مدھوبنی اب ایک صنعتی ہب بننے کی راہ پر

Hamari Duniya News

ٹرائی نے سورت میں موبائل نیٹ ورک ٹیسٹ کیا، ڈیٹا اسپیڈ میں جیو اوول

Hamari Duniya News