اپریل 24, 2026
Regional News علاقائی خبریں

سابق ممبر بلدیہ پر جان لیوا حملے کے الزام میں مقدمہ درج

کیرانہ، 8 مارچ (عظمت اللّٰہ خان): شہر کے محلہ افغانان میں سابق ممبر میونسپلٹی پر چاقو سے حملہ کرنے کے معاملہ میں پولیس نے باپ بیٹے سمیت تین نامزد اور ایک نامعلوم شخص کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق محلہ افغانان کے رہائشی اور وارڈ نمبر 25 کے سابق ممبر بلدیہ شکیب خان ولد نجیب الرحمن نے کوتوالی میں تحریر دیتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ اسی محلہ کا رہائشی مقیم ولد گھیسیٹا ان سے پرانی رنجش رکھتا ہے۔ گزشتہ سنیچر کی شام تقریباً پانچ بجے جب وہ نماز ادا کرنے کے لیے اپنے مکان سے باہر نکلے تو پہلے سے گھات لگائے بیٹھے مقیم ولد گھیسیٹا، اس کا بیٹا سونو عرف شاہنواز ولد مقیم اور ایک نامعلوم شخص نے چاقو اور تلوار سے لیس ہوکر ان پر جان لیوا حملہ کر دیا۔

اس اچانک حملہ میں شکیب خان شدید زخمی ہو گئے۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر معاملہ کی جانچ شروع کی اور متاثرہ کی تحریر کی بنیاد پر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ نامزد ملزمان کی تلاش جاری ہے اور جلد ہی انہیں گرفتار کر لیا جائے گا۔

Related posts

۔42 برس سے مال خانہ میں محفوظ غیر قانونی اسلحہ تلف، ’آپریشن کلین‘ کے تحت بڑی کارروائی

Hamari Duniya News

مکمل یوم ازالہ: شکایات کا انبار، عوامی مسائل پھر نمایاں

Hamari Duniya News

سعودی عرب میں ملازمت کرنا ہوا مزید آسان، ’کفالہ نظام‘ ختم

admin@hamariduniyanews.com