30 C
New York
جون 4, 2026
Articles مضامینInternational بین الاقوامی خبریں

مملکت سعودی عرب سمیت خلیج عربی پر ایرانی جارحیت کی مذمت

سعودی عرب

پرویز یعقوب مدنی
خادم جامعہ سراج العلوم السلفیہ جھنڈانگر نیپال

سعودی عرب محض ایک ملک نہیں بلکہ اسلامی تاریخ، عقیدۂ توحید اور امتِ مسلمہ کی روحانی مرکزیت کا نام ہے۔ یہی وہ سرزمین ہے جہاں سے اسلام کا نور پوری دنیا میں پھیلا جہاں وحی نازل ہوئی، اور جہاں آج بھی کروڑوں مسلمان روحانی سکون حاصل کرنے کے لیے حاضر ہوتے ہیں۔

لیکن افسوس کہ آج صہیونی ایجنڈوں پر عمل کرتے ہوئے ایران نے مملکت سعودی عرب کی امن وامان کو تار تار کرنے کی کوشش کی اور امریکہ کو جواب نہ دے کر خلیجی ممالک کو نہ صرف نشانہ بنایا بلکہ خلیجی ممالک قطر، بحرین، کویت ، دبئی اور مملکت سعودی عرب پر زور آور حملہ کیا۔ حق اور انصاف تو یہ تھا کہ ڈائریکٹ امریکہ کو جواب دیتا لیکن اپنے ہم مشرب ہمنواؤں اسرائیل اور امریکہ کے آپسی مفاہمت سے خلیج عربی کو برباد کرنے کی کوشش کی کیونکہ داخلہ سطح پر ایران سیاسی عدم توازن کا شکار ہے۔

ایسے پروپیگنڈوں اور ایجنڈوں کی جس قدر مذمت کی جائے وہ کم ہے۔ کیونکہ امریکہ کی جانب سے ایران پر حملہ کی کوئی قانونی جواز اور اخلاقی بنیاد تک نہیں ہے۔ اور مخالف کو جواب نہ دے کر اپنے پڑوسیوں پر ناجائز حملہ انسانیت اور انسانی اصولوں کے خلاف ہے۔ لیکن اس مشکل حالات کے باوجود سعودی عرب نے ہمیشہ خطے کے امن، اسلامی اتحاد اور استحکام کے لیے کردار ادا کیا ہے۔ جو دنیا بھر کے مسلمانوں کے لیے یہ ملک امید، تعاون اور رہنمائی کا مرکز سمجھا جاتا ہے۔
رب کریم مملکت سعودی عرب کی ہر گام حفاظت فرما اور مملکت اور خلیج عربی کے خلاف یہودی اور صہیونی سازشوں کو خاک میں ملا دے۔ آمین

Related posts

مہاراشٹر میں ’’آئرن لیڈی 2.0‘‘ کی شروعات

Hamari Duniya News

بنگلہ دیش میں ووٹوں کی گنتی جاری، جماعت اسلامی کو دھچکا، بی این پی آگے

Hamari Duniya News

قطر نے خط لکھ کر اقوام متحدہ سے ایران کی شکایت کی

Hamari Duniya News