نومبر 21, 2026
International بین الاقوامی خبریںTop News

ایران اور امریکہ کے درمیان جنیوا مذاکرات کا دوسرا دور بھی کامیاب،مفاہمت طے پاگئی

جنیوا مذاکرات

جنیوا،18فروری:ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے ایرانی ٹیلی ویژن کو بتایا کہ امریکہ کے ساتھ مذاکرات کا دوسرا دور پہلے دور کے مقابلے میں زیادہ مثبت رہا۔ انھوں نے کہا کہ امریکہ کے ساتھ اہم اصولوں پر مفاہمت طے پا گئی ہے۔عباس عراقچی کے مطابق اس بار ’بات چیت کافی سنجیدہ تھی‘ اور ’زیادہ تعمیری ماحول تھا‘ اور ’مختلف خیالات پیش کیے گئے اور ان پر سنجیدگی سے تبادلہ خیال کیا گیا۔‘ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ ’رہنما اصولوں پر کلی اتفاق ہوا ہے، اور ان اصولوں کی بنیاد پر ہم ایک دستاویز کی تیاری شروع کریں گے۔‘
انھوں نے مزید کہا کہ ’یہ کام فوری طور پر مکمل نہیں ہوگا، لیکن ایران اسے آگے بڑھانے کے لیے تیار ہے۔ البتہ اگلے دور کے لیے ’کوئی مخصوص وقت طے نہیں ہوا اور فیصلہ ہوا کہ ایک ممکنہ معاہدے کے متن پر کام کریں، پھر ایسے متن کا تبادلہ کریں اور پھر تیسرے دور کے لیے تاریخ مقرر کریں۔‘عباس عراقچی نے کہا کہ مجموعی طور پر مذاکرات کے اس دور میں ’پچھلے سیشن کے مقابلے میں اچھی پیش رفت ہوئی، اور اب ہمارے پاس آگے کا راستہ واضح ہے، جو کہ مثبت ہے۔‘
ایران کے سرکاری میڈیا کے مطابق جوہری معاملے پر ایران اور امریکہ کے درمیان ’بالواسطہ‘ مذاکرات کا دوسرا دور جنیوا میں اختتام پذیر ہو گیا۔اطلاعات کے مطابق ایرانی وفد مذاکرات کے مقام سے چلا گیا ہے۔اس دوران وہاں موجود صحافیوں کا کہنا ہے کہ امریکی وفد اس عمارت میں داخل نہیں ہوا جہاں عمان کے وزیر خارجہ اور ایرانی ٹیم موجود تھی۔
ایرانی وفد اقوام متحدہ میں عمانی سفیر کی رہائش گاہ پر موجود تھا۔ایرانی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ ایرانی وفد مذاکرات کے عمل سے مطمئن ہے اور اس کے جاری رہنے میں دلچسپی رکھتا ہے۔

Related posts

باپ نے خواب دیکھابیٹے نے اس خواب کو پوراکردکھایا، نتیش مشرا کی کوششوں سے بہارکا پسماندہ ضلع مدھوبنی اب ایک صنعتی ہب بننے کی راہ پر

Hamari Duniya News

موتیہاری میں 22 نومبر کو پیغامِ آزاد کانفرنس، ڈاکٹر خالد انور نے تیاریوں کا لیا جائزہ، ضلع انتظامیہ کے ساتھ اہم میٹنگ 

Hamari Duniya News

امریکہ، اسرائیل کے جارحانہ تیور، بڑے پیمانے پر تباہی، خامنہ ای کی تدفین کا پروگرام ملتوی

Hamari Duniya News