14 C
New York
اکتوبر 5, 2026
Regional News علاقائی خبریں

۔44 عازمین حج کی ہوئی میڈیکل اسکریننگ، صدر اسپتال کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ کی قیادت میں ڈاکٹروں کی تین رکنی ٹیم نے کی اسکریننگ 

عازمین حج

موتیہاری،17 فروری: حج کمیٹی آف انڈیا اور بہار اسٹیٹ حج کمیٹی پٹنہ کی ہدایات پر منگل کو صدر اسپتال کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر ایس این ستیارتھی کے دفتر میں میڈیکل اسکریننگ کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ اس دوران 44 عازمین حج کی طبی جانچ کی گئی۔ ڈاکٹروں کی ٹیم نے بلڈ ٹیسٹ کی رپورٹس، ای سی جی، ایکسرے اور میڈیکل ہسٹری کا جائزہ لینے کے بعد حجاج کرام کو ہیلتھ کارڈ جاری کرنے کا عمل مکمل کیا۔ قابل ذکر ہے کہ حج کمیٹی آف انڈیا نے تمام عازمین حج کو ہیلتھ کارڈ جاری کیے ہیں، جس کے لیے انہیں میڈیکل کالج یا صدر اسپتال میں میڈیکل بورڈ کے ذریعے اسکریننگ کرنے اور ان کی میڈیکل ہسٹری تیار کرنے کا حکم صادرکیا ہے۔

حکومت ہند عازمین حج کی محفوظ نقل و حمل اور واپسی کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے۔ زیرو کيزوولیٹی کو یقینی بنانے کے لیے حج کمیٹی آف انڈیا میڈیکل اسکریننگ پر خصوصی زور دے رہی ہے۔ تمام عازمین حج کو لوکیشن ٹریکنگ کے لیے اسمارٹ واچ فراہم کرنے کا بھی منصوبہ ہے۔ اس لیے دوران حج رہائش گاہ پر کھانے بنانے کے عمل پر بھی روک لگا دیا گیا ہے۔

میڈیکل ٹیم میں ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر ایس این ستیارتھی، ڈاکٹر اسد کمال، ڈاکٹر شفیع امام، اور ڈاکٹر محمد اطہر شامل تھے۔ موقع پر محکمہ اقلیتی فلاح و بہبود کے اسسٹنٹ ڈائرکٹر محمد ساجد، انجمن اسلامیہ کے صدر ڈاکٹر تبریز عزیز، ڈاکٹر پرویز عزیز، عزیر انجم فیروز عالم اور اسٹیٹ حج انسپکٹر ڈاکٹر عقیل احمد نے کیمپ پہنچ کر اسکریننگ کی نگرانی کی اور تمام عازمین حج کو ضروری رہنمائی فراہم کیے۔

غور طلب ہے کہ عازمین حج اس سال 18 اپریل سے جدہ کے لیئے روانہ ہوں گے۔ تقریباً 275,000 عازمین ہندوستان سے حج پر جائیں گے، جب کہ 275,000 بہار سے اور 117 مشرقی چمپارن سے عازمین سفر حج کریں گے۔ محکمہ اقلیتی بہبود کے دفتر کے اسسٹنٹ راغب حسین، اور انجمن اسلامیہ کے ملازم محمد نورین نے بھی کیمپ کے کامیاب انعقاد میں قابل ستائش تعاون فراہم کیا۔

Related posts

جامعہ اسسٹنٹ پروفیسر تقرری تنازعہ: بغاوت کے الزام پر ڈاکٹر چنگیز خان کی وضاحت، کہا: مقدمہ پہلے ہی ختم ہو چکا

Hamari Duniya News

مایاوتی نے بھتیجے آکاش آنند کو بی ایس پی سے پھر نکالا، خاندان کو پارٹی سے زیادہ ترجیح دینے کا الزام

Hamari Duniya News

کیم میں یتیم خانہ کے سنگِ بنیاد کی تقریب، علماء، سماجی شخصیات اور رفاہی اداروں کی مؤثر شرکت

Hamari Duniya News