18.2 C
New York
اپریل 3, 2026
Regional News علاقائی خبریںTop News

پانی پت روڈ پر نالے اوور فلو، عوام کو شدید مشکلات کا سامنا

پانی پت

کیرانہ: 16فروری (عظمت اللہ خان) پانی پت-کھٹیما راشٹریہ راج مارگ پر مدرسہ اشاعت الاسلام کے برابر میں سڑک کنارے بنے نالے اوور فلو ہو کر شاہراہِ عام پر بہہ رہے ہیں، جس کے باعث راہگیروں اور مقامی باشندوں کو شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

علاقہ کے لوگوں کا کہنا ہے کہ مذکورہ نالے کے بارے میں متعدد مرتبہ میونسپل اہلکاروں کو آگاہ کیا جا چکا ہے، لیکن اب تک کوئی مؤثر کارروائی نہیں کی گئی۔ بتایا جاتا ہے کہ یہ نالہ تقریباً آٹھ برس قبل تعمیر کیا گیا تھا اور اس کا پانی زیرِ زمین ہی جذب ہو جاتا ہے۔ صفائی عملہ بسا اوقات آ کر محض بانس وغیرہ گھما کر واپس چلا جاتا ہے، جبکہ نالے کی باقاعدہ صفائی کبھی نہیں کی گئی۔

مقامی افراد کے مطابق تعمیر کے دوران ناقص میٹیریل استعمال کیا گیا تھا۔ موجودہ چیئرمین کے فرزند کو بھی موقع کا معائنہ کرایا گیا تھا اور ایک ٹھیکیدار نے جلد دوبارہ تعمیر کا یقین دلایا تھا، مگر دو ماہ گزرنے کے باوجود کوئی پیش رفت نہیں ہوئی۔

یاد رہے کہ حال ہی میں گلشن نگر میں بھی نالے کا پانی جمع رہا اور میونسپل حکام حرکت میں نہیں آئے، جس کے بعد ایک دوسرے وارڈ کے رکن فیروز خان نے جے سی بی کے ذریعے راستہ کھلوا کر پانی نکلوایا تھا۔

عوام نے مطالبہ کیا ہے کہ مسئلے کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے نالے کی جلد از جلد ازسرِ نو تعمیر کرائی جائے تاکہ آئندہ پریشانی سے بچا جا سکے۔

Related posts

محفلِ ادب میں شاعر عارفؔ قمر کے فن کو خراجِ عقیدت، شیلڈ سے عزت افزائی

Hamari Duniya News

مسلمانوں کی پستی و زوال کی اصل وجہ قرآن کی تعلیمات کو نظر اندازکرنا ہے

Hamari Duniya News

 اے ایم پی کی دو روزہ انٹرنیشنل زکوٰۃ کانفرنس 2026 اجتماعی، شفاف اور ٹیکنالوجی پر مبنی زکوٰۃ نظام کے مطالبے کے ساتھ اختتام پذیر

Hamari Duniya News