26.2 C
New York
اگست 21, 2026
Delhi دہلیRegional News علاقائی خبریںTop News

سیلم پور اسمبلی حلقہ میں نالے کی از سر نو تعمیر کا افتتاح

سیلم پور

سیلم پور اسمبلی حلقہ میں بنیادی کام کئے جارہے ہیں: چودھری زبیر احمد

نئی دہلی ،14فروری: سیلم پور اسمبلی حلقہ کے تحت آنے والا موجپور وارڈ میں نالے کی از سر نو تعمیر کا افتتاح آج مقامی رکن اسمبلی چودھری زبیر احمد نے فیتہ کاٹ کر کیا ۔یہ نالا زینت محل اسکول کی برابر والی گلی سے شروع ہوکر حسنین برات گھر وجے محلہ تک دوبارہ تعمیر کیا جائے گا ۔اس نالے کی لمبائی تقریبا 215میٹر ہوگی اور اس کی از سر نو تعمیر میں 15لاکھ تک کا خرچہ آئے گا ۔علاقے کے لوگوں کو پریشانی کا سامنا نہ کرنے پڑے اس بات کا خیال رکھتے ہوئے یہ نالا تین مرحلہ میں بنایا جائے گا جو ایک ماہ کے اندر مکمل ہوگا ۔

اس موقع پرمیڈیا سے بات کرتے ہوئے رکن اسمبلی چودھری زبیر احمد نے بتایا کہ سیلم پور اسمبلی حلقہ میں بنیادی کام کئے جارہے ہیں اور اسی سلسلہ کے تحت آج نالے کی از سر نو کی تعمیر کا افتتاح کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ گلیوں کی نالی کا پانی انہیں نالوں میں آتاہے اگر یہی نالے پوری طرح سے صاف نہیں ہوں گے یا ان میں گاد وغیرہ جمع ہوگی تو پانی واپس گلیو ں میں بھر جائے گا ۔ اس پریشانی کو دھیان میں رکھتے ہوئے سیلم پور اسمبلی حلقہ کےنالوں کی تعمیر کرائی جارہی ہے تاکہ بارش کا موسم ہو یا پھر غیر بارش کا پانی تیز رفتار سے آگے جانا چاہئے ۔انہوں نے کہا کہ نالے کی ازسر نوتعمیرسے عوام کو مزید راحت ملے گی ۔

سیاسی و سماجی کارکن سید ناصر جاوید نے کہاکہ پچھلے 10برس میں جو غلطیاں علاقے کے سابق نمائندوں نے کی ہیں ان کو سدھارنے کیلئے چودھری زبیر احمد مسلسل کام کر رہے ہیں تاکہ علاقے میں جو ترقیاتی کام ہو وہ پائیدار ہوں اور لوگوں کو اس کا سیدھا فائدہ پہنچے ۔ سید ناصر جاوید نے کہا کہ اب سیلم پور اسمبلی حلقہ میں ہر کام عوام کی دیکھ ریکھ اور مشورے کے مطابق ہوتے ہیں ۔

افتتاح کے موقع پر جے ای ابھیشیک سنگھ ، سید ناصر جاوید ، ظفر چودھری ، زاہد چودھری ، عطا الرحمن ، پپو پردھان ، ناظم سلمانی ، سلیم ملک ، محبوب بھائی ، شکیل انصاری ، امجد ملک ، ماجد ملک ، ضرار احمد ، افسر خان ، شاداب حسن ، سونی خان ، دانش سیفی ، اختر خان ، عاصم حسین ، اشرف بابا ، مظفر خان ، ضیاالدین پپو ، ساجد علی چودھری ، ندیم شیخ ، محبوب ادریسی ، منیر بھائی ، شکیل احمد ، ندیم راعین ، ذیشان خان ، رائو نوید ، اسلم ملک و دیگر افراد موجودتھے ۔

Related posts

اردو اکادمی، دہلی کے زیر اہتمام سہ روزہ قومی سمینار،’21ویں صدی میں ادبی رجحانات: تجزیہ اور امکانات‘

Hamari Duniya News

مدرسہ امام شاطبی تحفیظ القرآن میں روح پرور تقریب، حفاظِ قرآن کی عزت افزائی

Hamari Duniya News

حکیم اجمل خاں کے 158ویں یومِ پیدائش پر تقریب کا انعقاد، ڈاکٹروں میں ایوارڈ تقسیم

Hamari Duniya News