14 C
New York
اکتوبر 5, 2026
Sports کھیل

بدرالعلوم میں سہ روزہ کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد، شاملی کی ٹیم فاتح

کیرانہ:7فروری(عظمت اللہ خان)۔ قصبہ کاندھلہ کے متصل موضع گڑھی دولت میں واقع جامعہ بدرالعلوم کے میدان میں سہ روزہ کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد عمل میں آیا۔ اس ٹورنامنٹ میں چھ اضلاع کی ٹیموں نے حصہ لیا۔ سخت مقابلوں کے بعد میوات اور شاملی کی ٹیمیں فائنل میں پہنچیں۔

فائنل مقابلہ نہایت دلچسپ اور سنسنی خیز رہا، جس میں شاملی کی ٹیم نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے میوات کی ٹیم کو شکست دے کر ٹورنامنٹ اپنے نام کر لیا۔ مقابلے کے اختتام پر فاتح اور رنر اپ ٹیموں کو انعامات اور شیلڈ پیش کر کے عزت افزائی کی گئی۔

اس موقع پر مولانا محمد طاہر، مولانا محمد تحسین، مولانا محمد منور مظاہری، چودھری پرویز جنگ، حاجی محمد انتظار، مولانا محمد واصل، مولانا محمد آصف، مولانا محمد عرفان، مولانا نورالبشر، مولانا فرقان، مولانااور آصف قاری منور سمیت دیگر معززین موجود رہے۔ ٹورنامنٹ کے دوران بڑی تعداد میں شائقینِ کرکٹ موجود رہے جنہوں نے کھلاڑیوں کی بھرپور حوصلہ افزائی کی۔ منتظمین نے ٹورنامنٹ کے کامیاب انعقاد پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی سرگرمیاں نوجوانوں میں کھیلوں کے فروغ اور باہمی بھائی چارے کے لیے نہایت مفید ہیں۔

Related posts

ایشیائی کھیل 2026۔ پاکستان کو شکست دے کر بھارت نے کرکٹ میں گولڈ میڈل جیت لیا

Hamari Duniya News

عالمی کپ سے باہر ہونے کے بعد آسٹریلیا کو شدید تنقید کا سامنا، ٹیم سلیکشن پر بھی اٹھے سوال

Hamari Duniya News

ہندوستان کے سر انڈر 19 عالمی کپ کا تاج، ویبھو کے طوفان میں اڑ گئے انگریز

Hamari Duniya News