مئی 7, 2026
Qatar قطرSaudi Arabia سعودی عربTop News

 ٹرمپ کے ’ غزہ بورڈ آف پیس‘ میں سعودی عرب اور قطر کی شمولیت کا اعلان

ٹرمپ

غزہ ،22جنوری۔ غزہ میں جنگ بندی، تعمیر نو اور مستقل امن کے لیے امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی جانب سے بنائے گئے ’بورڈ آف پیس‘ میں مشرقِ وسطیٰ اور ایشیا کے 9 ممالک شامل ہو گئے ہیں۔
بین الاقوامی میڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق پاکستان، مصر، اردن، متحدہ عرب امارات(یو اے ای)، انڈونیشیا، ترکیہ، سعودی عرب اور قطر کے وزرائے خارجہ نے اس بورڈ میں شمولیت کا اعلان کیا جبکہ کویت نے بھی بعد ازاں اس میں شامل ہونے کی تصدیق کی ہے۔
’بورڈ آف پیس‘ میں شامل ہونے والے ممالک نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ یہ بورڈ غزہ میں مستقل جنگ بندی کو مضبوط بنانے، تعمیر نو میں مدد دینے اور فلسطینیوں کے حقِ خودارادیت اور ریاست کے قیام پر مبنی منصفانہ اور دیرپا امن کے لیے کام کرے گا۔
واضح رہے کہ یہ بورڈ ٹرمپ کے 20 نکاتی منصوبے کا حصہ ہے جس کا مقصد غزہ کی جنگ کا خاتمہ بتایا جا رہا ہے۔ بورڈ میں ٹرمپ کے قریبی مشیر اسٹیو وٹکوف، جیرڈ کشنر اور سابق برطانوی وزیراعظم ٹونی بلیئر بھی شامل ہیں۔
بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق بورڈ آف پیس ایک فلسطینی ٹیکنوکریٹ کمیٹی کی نگرانی کرے گا جو غزہ کے روزمرہ امور سنبھالے گی تاہم غزہ کے شہریوں اور مبصرین نے امریکی قیادت اور اسرائیل کے حامی ارکان کی شمولیت پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔
دوسری جانب اسرائیلی وزیرِاعظم بنیامین نیتن یاہو کے دفتر نے بھی بورڈ میں شرکت کی تصدیق کی جبکہ اسرائیلی وزیراعظم کو غزہ میں مبینہ جنگی جرائم پر عالمی فوجداری عدالت کے وارنٹ کا سامنا ہیں۔
غزہ کے شہریوں نے نیتن یاہو کی شمولیت کو مسترد کرتے ہوئے انہیں جنگ کا ذمہ دار قرار دیا ہے۔فلسطینی وزارتِ صحت کے مطابق اکتوبر میں امریکی ثالثی میں ہونے والی جنگ بندی کے بعد سے اب تک اسرائیلی حملوں میں 466 فلسطینی جاں بحق ہو چکے ہیں۔

Related posts

جیو شکشا کا اسمارٹ کلاس روم اسکول بیگ کے بوجھ کو کم کرے گا

Hamari Duniya News

آسام کے وزیراعلیٰ ہیمنت بسوا سرماکا نفرت انگیز بیان ٓئینی اقدار پر حملہ اور فاشزم ہے: مولانا محمود اسعد مدنی

Hamari Duniya News

کارپوریٹ اور خانگی تعلیمی اداروں کی جانب سے فیس میں بے تحاشہ اضافہ،  حکومت کی خاموشی پر کےکویتا کا استفسار، قانون سازی کا پرزور مطالبہ

Hamari Duniya News