0.5 C
New York
فروری 3, 2026
Sports کھیل

 ویسٹ انڈیز نے تیسرے ٹی20 میں جنوبی افریقہ کو 6 رن سے شکست دی

ویسٹ انڈیز

جوہانسبرگ، یکم فروری۔ شائی ہوپ اور شمرون ہیٹمائر کی شاندار اننگز کے بعد ویسٹ انڈیز نے بارش سے متاثرہ تیسرے اور آخری ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں گڈاکیش موتی کی تین وکٹوں کی مدد سے جنوبی افریقہ کے خلاف تسلی بخش جیت درج کی۔

آسمانی بجلی گرنے کی وجہ سے میچ کا آغاز تاخیر کا شکار ہوا جس کے بعد میچ کو فی سائیڈ 16 اوور کر دیا گیا۔ تاہم، ویسٹ انڈیز کی اننگز کے چھ اوور کے بعد ایک بار پھر کھیل روک دیا گیا، اور آخر کار میچ کو فی سائیڈ 10 اوورزتک محدود کر دیا گیا۔ ویسٹ انڈیز نے 10 اوور میں 3 وکٹوں پر 114 رن بنائے، جنوبی افریقہ کو ڈی ایل ایس طریقہ کے تحت 125 رن کا نظرثانی شدہ ہدف دیا۔

ویسٹ انڈیز کی اننگز

ویسٹ انڈیز کی شروعات اس وقت متاثر ہوئی جب جانسن چارلس بغیر کوئی ا سکور کیے لونگی نگیڈی کے ہاتھوں آو¿ٹ ہوئے۔ اس کے بعد شائی ہوپ اور شمرون ہیٹمائر نے اننگز کو مستحکم کرنے کے لیے جارحانہ انداز میں کھیلا۔ ہیٹمائر نے تیسرے اوور میں نگیڈی کی گیند پر دو چھکے لگائے، جب کہ ہوپ نے کیشو مہاراج کے اوور میں ایک چوکا اور دو چھکے لگائے۔ ٹیم کا اسکور پانچ اوور میں 62/1 تک پہنچ گیا۔

بارش کے طویل وقفے کے بعد کھیل دوبارہ شروع ہوا۔ ہوپ اور ہیٹمائر نے مہاراج کی گیندپر تین چھکے لگا کر آٹھویں اوور میں 20 رن بنائے لیکن ہوپ اسی اوور میں 25 گیندوں پر 48 رن بنا کر آو¿ٹ ہو گئے۔ روومین پاول نے بھی دو چھکے لگائے لیکن نویں اوور میں آو¿ٹ ہوگئے۔ ہیٹ مائر 22 گیندوں پر 48 رن بنا کر ناٹ آو¿ٹ رہے۔

جنوبی افریقہ کی اننگز

نظرثانی شدہ ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے، کوئنٹن ڈی کاک نے پہلے اوور میں 19 رن پر جیسن ہولڈر کو کیچ دے کر تیز شروعات فراہم کی۔ تاہم ویسٹ انڈیز کے اسپنرز نے پھر میچ کا رخ ہی موڑ دیا۔ عقیل حسین نے ایڈن مارکرم کو آو¿ٹ کیا جب کہ گڈاکیش موتی نے ڈی کوک، ریان رکیلٹن اور ڈیوالڈ بریوس کو یکے بعد دیگرے آوٹ کر کے جنوبی افریقہ کے رنوں کے تعاقب کو پٹری سے اتار دیا۔

جیسن اسمتھ نے آخر کار 10 گیندوں پر 26 رن بنا کر امیدیں بڑھا دیں لیکن آخری اوور میں شمر جوزف کے ایک پرفیکٹ یارکر نے انہیںبولڈ کردیا۔ آخری اوور میں ایک عجیب و غریب واقعہ بھی پیش آیا جب شاٹ کھیلتے ہوئے کوربن بوش کا بیٹ ٹوٹ گیا جس سے ٹیم ایک رن کم رہ گئی۔ آخر کار جنوبی افریقہ ہدف سے چھ رن پیچھے رہ گیا۔

Related posts

سعودی پرو لیگ 26-2025 : رونالڈو کا جلوہ برقرار، النصر نے دماک کوشکست دی

Hamari Duniya News

پہلے ٹی20 میں جنوبی افریقہ نے ویسٹ انڈیز کو 9 وکٹوں سے ہرایا

Hamari Duniya News

سعودی عرب میں ملازمت کرنا ہوا مزید آسان، ’کفالہ نظام‘ ختم

admin@hamariduniyanews.com