فروری 14, 2026
International بین الاقوامی خبریںTop News

بنگلہ دیش میں ووٹوں کی گنتی جاری، جماعت اسلامی کو دھچکا، بی این پی آگے

بی این پی

ڈھاکہ،13فروری:بنگلہ دیش میں ووٹوں کی گنتی جاری ہے اور رجحانات کے مطابق بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) آگے ہے جبکہ جماعت اسلامی دوسرے نمبر پر ہے۔ مقامی میڈیا کے مطابق بی این پی تقریباً دو تہائی نشستیں جیت سکتی ہے۔ وزیرِاعظم نریندر مودی کا کہنا ہے کہ ’انڈیا جمہوری، ترقی پسند اور سب کو ساتھ لے کر چلنے والے بنگلہ دیش کی حمایت جاری رکھے گا۔‘انھوں نے مزید کہا کہ ’بی این پی کی فتح بنگلہ دیش کے عوام کے اعتماد کو ظاہر کرتی ہے‘ جو پارٹی کے رہنما طارق رحمان کی قیادت پر ہے۔مودی نے ایک پوسٹ میں لکھا ’میں آپ کے ساتھ کام کرنے کا منتظر ہوں تاکہ ہمارے کثیر جہتی تعلقات کو مزید مضبوط بنایا جا سکے اور ہمارے مشترکہ ترقیاتی اہداف کو آگے بڑھایا جا سکے۔‘
دوسری جانب نیشنل سیٹیزنز پارٹی (این سی پی) کے امیدوار ناہید اسلام نے ڈھاکہ 11 حلقے سے جیت حاصل کی اور جماعتِ اسلامی کے ساتھ اتحاد کیا ہے۔بی بی سی بنگلہ کے مطابق وہ غیر سرکاری طور پر جیت گئے ہیں اور انھوں نے کل 93,872 ووٹ حاصل کیے۔ان کے قریبی حریف، بی این پی کے امیدوار ایم اے قیوم نے 91,833 ووٹ حاصل کیے، جو ناہید اسلام سے 2,039 ووٹ کم ہیں۔ڈھاکہ کے ڈویژنل کمشنر شرف الدین احمد چودھری نے جمعہ کی صبح نتائج کا اعلان کیا۔بتایا جا رہا ہے کہ اس حلقے میں 44.72 فیصد ووٹ ڈالے گئے۔
سرکاری نتائج کے مطابق بی این پی نے اب تک 100 نشستیں حاصل کر لی ہیں، یعنی حکومت بنانے کے لیے مطلوبہ اکثریت سے صرف 51 نشستیں کم ہیں۔حتمی نتائج ابھی آنے ہیں، لیکن پارٹی نے فتح کا دعویٰ کر دیا ہے اور مبارکبادوں کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔دوسری جانب، اسلام پسند جماعت جماعتِ اسلامی 40 نشستوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔بنگلہ دیش میں تعینات امریکی سفیر نے بی این پی اور اس کے رہنما طارق رحمان کو کامیاب انتخابات اور تاریخی کامیابی پر مبارکباد دی ہے۔سفیر برینٹ ٹی کرسٹینسن نے اپنے پیغام میں لکھا کہ امریکہ دونوں ممالک کی خوشحالی اور سلامتی کے مشترکہ اہداف کے حصول کے لیے آپ کے ساتھ کام کرنے کا خواہاں ہے۔یاد رہے کہ سرکاری نتائج ابھی جاری نہیں ہوئے، تاہم مقامی میڈیا نے بی این پی کی بھاری اکثریت سے کامیابی کی پیش گوئی کی ہے۔

Related posts

کے کویتا : بی جے پی کے12ویں بجٹ میں بھی تلنگانہ کے حصے میں گول صفر، 8 بی جے پی ایم پیز دینے کے باوجود تلنگانہ کے ساتھ سنگین ناانصافی جاری

Hamari Duniya News

 ٹرمپ کے ’ غزہ بورڈ آف پیس‘ میں سعودی عرب اور قطر کی شمولیت کا اعلان

Hamari Duniya News

کالا پیلیا کا بڑھتا قہر، آلودہ پانی بن گیا سنگین خطرہ

Hamari Duniya News