فروری 15, 2026
Regional News علاقائی خبریںTop News

مدرسہ الصفہ للبنات کا کامیاب سالانہ مظاہرہ

مدرسہ الصفہ للبنات

عصری تعلیم سے آراستہ خواتین ہی معاشرہ کی حقیقی معمار: نصیر الدین ندوی

سونپپری، مہراج گنج (عبید الرحمن الحسینی)۔ مدرسہ الصفہ للبنات سونپپری خرد، ضلع مہراج گنج میں سالانہ تعلیمی و ادبی مظاہرہ نہایت تزک و احتشام اور روحانی ماحول میں منعقد ہوا، جس میں طالبات نے اپنی علمی، ادبی اور تربیتی صلاحیتوں کا شاندار مظاہرہ پیش کر کے حاضرین کو بے حد متاثر کیا۔ یہ پروقار تقریب حضرت مولانا محمد اسلام صاحب قاسمی بانی و ناظم مدرسۃ الصفہ للبنات کی زیرِ سرپرستی اور حضرت مولانا ڈاکٹر برکت اللہ صاحب ندوی کی زیرِ صدارت منعقد ہوئی۔
تقریب کا آغاز قرآنِ مجید کی بابرکت تلاوت سے ہوا، جس کی سعادت جنت عبد الرحیم نے حاصل کی۔ اس کے بعد حمد باری تعالیٰ حمیرہ قمر الدین نے پیش کی جبکہ کلثوم فیروز نے نعتِ رسولِ مقبول ﷺ پیش کر کے محفل کو نورانی بنا دیا۔

مدرسہ الصفہ للبنات
اس موقع پر طالبات نے مختلف زبانوں میں تقاریر پیش کر کے اپنی علمی قابلیت کا بہترین مظاہرہ کیا۔ عربی تقریر عفیفہ محمد اللہ، ہندی تقریر ناظمین بیت اللہ، اردو تقریر رشدہ مریم مقصود اور انگریزی تقریر یاسمین نثار نے پیش کی، جنہیں حاضرین نے بے حد سراہا۔ اس کے علاوہ عربی سوم کی طالبات نے عربی مکالمہ پیش کیا جبکہ عربی پنجم (سالِ عالمیت) کی طالبات نے الوداعی ترانہ پیش کر کے حاضرین کے دل موہ لیے۔ نظامت کے فرائض مولانا نور اللہ نور قاسمی، صبیحہ مظہر حسین اور سعدیہ عبد الرحمٰن نے نہایت خوش اسلوبی سے انجام دیے۔
مہمانِ خصوصی حضرت مولانا نصیرالدین صاحب ندوی نے اپنے خطاب میں تعلیمِ نسواں کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے فرمایا کہ دینی اور عصری تعلیم سے آراستہ خواتین ہی معاشرہ کی حقیقی معمار ہوتی ہیں اور ایک صالح معاشرہ کی تشکیل میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ صدرِ جلسہ حضرت مولانا ڈاکٹر برکت اللہ صاحب ندوی نے کامیاب طالبات کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کے روشن مستقبل کے لیے دعائیں دیں۔
تقریب کی اہم جھلک عربی پنجم (سالِ عالمیت) کی دس طالبات کی دستار بندی رہی، جنہیں ردائے فضیلت اوڑھا کر انعام و اکرام سے نوازا گیا۔ یہ منظر اساتذہ، طالبات اور سرپرستوں کے لیے باعثِ فخر اور خوشی کا باعث بنا۔
آخر میں مدرسہ کے بانی و ناظم حضرت مولانا محمد اسلام صاحب قاسمی نے ادارہ کی سالانہ کارگزاری پیش کرتے ہوئے مدرسہ کی تعلیمی و تربیتی خدمات پر روشنی ڈالی اور تمام معاونین، مہمانانِ کرام اور شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔
تقریب میں علماء کرام، عمائدینِ علاقہ، طالبات کے سرپرست حضرات اور خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ پروگرام نہایت خوشگوار اور روح پرور ماحول میں اختتام پذیر ہوا، اور حاضرین نے مدرسہ کی خدمات کو سراہتے ہوئے ادارہ کے روشن مستقبل کے لیے اپنی نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

Related posts

یو جی سی کے نئے متنازعہ قوانین پر سپریم کورٹ نے لگائی پابندی، ایس سی ایس ٹی اور دلتوں میں ناراضگی

Hamari Duniya News

اقلیتی عبادت گاہوں پر حملوں کے خلاف آئی ایم سی آر اور اے پی سی آر کا مشترکہ اجلاس

Hamari Duniya News

محفلِ ادب میں شاعر عارفؔ قمر کے فن کو خراجِ عقیدت، شیلڈ سے عزت افزائی

Hamari Duniya News