18.2 C
New York
اپریل 3, 2026
Delhi دہلیRegional News علاقائی خبریںTop News

میرا مقصد مضبوط، شفاف اور بااختیار بار کونسل کا قیام ہے:شاہد علی ایڈوکیٹ

شاہد علی ایڈوکیٹ

نہرو گیسٹ ہاؤس جامعہ ملیہ اسلامیہ میں وکلاءکی پُروقار تقریب منعقد
نئی دہلی، 12فروری(شمس آغاز) :نہرو گیسٹ ہا¶س، جامعہ ملیہ اسلامیہ میں وکلاءکی ایک پُروقار تقریب منعقد ہوئی جس میں بڑی تعداد میں سینئر اور جونیئر وکلاءنے شرکت کی۔ اس موقع پر دہلی بار کونسل کے امیدوار شاہد علی ایڈوکیٹ نے خطاب کرتے ہوئے اپنے انتخابی منشور اور مستقبل کے لائحہ عمل کی تفصیلات پیش کیں۔شاہد علی ایڈوکیٹ نے کہا کہ ان کا مقصد ایک ایسی مضبوط، شفاف اور بااختیار بار کونسل کا قیام ہے جو ہر وکیل کے وقار، تحفظ اور پیشہ ورانہ آزادی کو یقینی بنائے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ بار کونسل کو وکلاءکے مسائل کے حل کا حقیقی پلیٹ فارم بنایا جائے گا، نہ کہ صرف ایک رسمی ادارہ۔
انہوں نے اعلان کیا کہ منتخب ہونے کی صورت میں نو آموز وکلاءکو ابتدائی تین برسوں تک ماہانہ مالی معاونت فراہم کرنے کی سنجیدہ کوشش کی جائے گی تاکہ وہ مالی دباؤ سے آزاد ہو کر اپنے کیریئر پر توجہ دے سکیں۔ ساتھ ہی 60 سال سے زائد عمر کے سینئر وکلاءکے لیے باوقار اعزازیہ اسکیم متعارف کرانے کی تجویز بھی پیش کی گئی۔
شاہد علی نے ایڈوکیٹس پروٹیکشن ایکٹ کے مؤثر نفاذ، وکلاءکے خلاف ہراسانی اور جھوٹے مقدمات کے سدباب، اور فوری قانونی امداد کے نظام کے قیام کو اپنی اولین ترجیحات میں شامل قرار دیا۔ انہوں نے ویلفیئر فنڈ میں شفافیت، ہنگامی مالی امداد، اور ڈیجیٹل سہولیات جیسے آن لائن لیگل ڈیٹا بیس، ای-فائلنگ ٹریننگ اور مینٹورشپ پروگرام کے آغاز کا بھی وعدہ کیا۔
تقریب میں موجود وکلاءنے ان کے وژن کو سراہتے ہوئے کہا کہ بار کونسل کو فعال اور جواب دہ بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ اپنے خطاب کے اختتام پر شاہد علی ایڈوکیٹ نے کہا کہ ایک متحد اور باشعور وکلاءبرادری ہی انصاف کے نظام کو مضبوط بنا سکتی ہے، اور وہ اسی مقصد کے لیے انتخابی میدان میں اترے ہیں۔

Related posts

دعوؤں اور اعتراضات کے لیے اتوار کو خصوصی کیمپ منعقد ہوگا

Hamari Duniya News

جماعت اسلامی ہند کے امیر سید سعادت اللہ حسینی نے خواتین کے وقار، تحفظ اور معاشی مشکلات کم کرنے کے لیے اقدامات کا کیا مطالبہ

Hamari Duniya News

قومی لوک عدالت میں ریکارڈ 1,90,725 مقدمات کا نپٹارہ، 5 کروڑ سے زائد کی سیٹلمنٹ

Hamari Duniya News