نئی دہلی، 03 جنوری: سیلم پور اسمبلی حلقہ کے کیتھواڑہ پہلا پشتہ عثمان پور میں مقامی رکن اسمبلی چودھری زبیر احمد کے ہاتھوں 450 میٹر لمبی گلی کا ازسر نوتعمیراتی کام کا افتتاح ہوا جس میں تقریبا 40سے 55 لاکھ کا خرچ آئے گا۔یہ گلی تقریبا ایک ماہ میں بن کر تیاری ہوگی۔ اس موقع پر مقامی سرکردہ شخصیات کی موجودگی میں چودھری زبیر احمد نے فیتہ کاٹا اور یقین دلایا کہ جو بھی کام زیر التوا تھے اب تیزی کے ساتھ مکمل کرائے جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ جو تاخیر ہوئی اس کی اہم وجہ گریپ4 کی وجہ سے ہوئی کیوں کہ دہلی میں فضائی آلودگی حد درجہ خراب ہوگئی تھی مگر اب کام تیزی کے ساتھ ہوں گے اور جو خستہ حال گلیاں ہیں وہ سوفیصد ازسر نوتعمیر ہوں گی۔انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش کہ اپناحلقہ نہ صرف ہرا بھرا رہے بلکہ چمکتا بھی رہے یہی وجہ ہے کہ ابھی حال ہی میں پی ڈبلیو اے سے موج پور چوک سے گھونڈا چوک تک اور سیلم پور ریڈ لائٹ تک فینسی لائٹیں لگوا دیں گئی ہیں جس سے اندھیرے میں ہونے والے حادثات پر قدغن لگے گا۔
ایم سی ڈی اور جل بورڈ کے جے ای اور سپر وائزر انوج بھاٹی،انشل مندرا،شیلیندر نرمل اور پنکج کے ساتھ آس پاس کی گلیوں کا دورہ بھی کیا۔ اس موقع پر سیاسی و سماجی کارکن سیدناصر جاوید کے علاوہ وشوناتھ شکلا،راجندر پردھان،اپرنا گہراور،کیلاش نمیش،ریاض الدین راجو،ضرار احمد،چودھری لطافت،رضوان ادریسی،اخترخان،بھوپ سنگھ،رگھوویر سنگھ،شاداب حسن،ذیشان خان،راؤ نوید،پرکاش چندر،وجے پاٹھک، یش پال سنگھ،کے ایس کمل،چندر پال،کشن لال،نرمل کیم،اوم پرکاش،گنگا شرن،تیز پال،چودھری راکیش اور ناگیندر چودھری بطور خاص موجود رہے۔
