18.2 C
New York
اپریل 3, 2026
Regional News علاقائی خبریںTop News

ایس ڈی ایم کا بلدیہ اراکین کے ساتھ اجلاس، ایس آئی آر عمل میں تعاون کی اپیل

ایس ڈی ایم

کیرانہ، 14 فروری (عظمت اللہ خان)۔ ندھی بھاردواج ایس ڈی ایم کیرانہ نے ہفتہ کے روز تحصیل ہیڈکوارٹر کے اجلاس ہال میں بلدیہ کے منتخب اراکین اور ان کے نمائندوں کے ساتھ ایک اہم میٹنگ منعقد کی، جس میں خصوصی گہری نظرثانی (ایس آئی آر) کے تحت ووٹروں کی تصدیق کے جاری عمل کو مکمل کرانے پر زور دیا گیا۔ انہوں نے نمائندوں سے اپیل کی کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں ووٹروں کو بیدار کریں اور انہیں ضروری دستاویزات کے ساتھ عمل میں حصہ لینے کے لیے آمادہ کریں تاکہ نظرثانی کا مرحلہ بروقت مکمل ہو سکے۔

ایس ڈی ایم نے بتایا کہ 4 نومبر سے ریاستی الیکشن کمیشن کی ہدایت پر ووٹروں کے تصدیقی عمل کا سلسلہ جاری ہے اور اس دوران جن ووٹروں نے شرکت نہیں کی یا مطلوبہ کاغذات جمع نہیں کرائے، انہیں نوٹس جاری کیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن رجسٹریشن افسران اور معاون افسران روزانہ نوٹسوں کے ازالے میں مصروف ہیں۔ کیرانہ اسمبلی حلقہ میں مجموعی طور پر 17,334 ووٹروں کو نوٹس جاری ہوئے ہیں جو کل ووٹروں کا تقریباً 5.31 فیصد ہیں، جب کہ قصبہ کے متعدد ووٹر بھی اس فہرست میں شامل ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ 22 جنوری سے نوٹسوں کے ازالے کا عمل جاری ہے لیکن کئی ووٹر دلچسپی نہیں لے رہے، اس لیے عوامی نمائندوں کا تعاون نہایت ضروری ہے۔ نو میپنگ اور منطقی خامیوں کے ازالے کے لیے خصوصی کیمپ بھی قائم کیے جا رہے ہیں جہاں نوٹس یافتہ ووٹر اپنے دستاویزات کے ساتھ حاضر ہو سکتے ہیں۔

اجلاس میں شگن متل، محبوب چودھری، ساگر گرگ، توصیف چودھری، انتظار احمد، امید رانا اور گڈو سمیت دیگر افراد موجود رہے۔

Related posts

جامعۃ المؤمنات الاسلامیہ ،شہر پٹنہ و پھلواری شریف علاقہ کی ایک بڑی ضرورت ہے: مولاناشاہ بدر احمد مجیبی قادری ندوی

Hamari Duniya News

رمضان المبارک میں امینہ ٹرسٹ سنگرام نے غریب اور نادارلوگوں میں تقسیم کئے راشن کٹ

Hamari Duniya News

سوسائٹی فار برائٹ فیوچر کا ’’خوشیو ں کے  لباس‘‘ پروجیکٹ لانچ

Hamari Duniya News