0.5 C
New York
فروری 3, 2026
Delhi دہلیTop News

دی اسکالر اسکول میں سالانہ تعلیمی مظاہرہ منعقد، مہمانِ خصوصی ڈاکٹر خواجہ ایم شاہد نے طلبہ، اساتذہ اور انتظامیہ کی ستائش کی

دی اسکالر اسکول

نئی دہلی، 31 جنوری:  دی اسکالر اسکول میں سالانہ یومِ تقریب جوش و خروش اور رنگا رنگ سرگرمیوں کے ساتھ منعقد کی گئی۔ پروگرام کے مہمانِ خصوصی ڈاکٹر خواجہ ایم شاہد، صدر آل انڈیا ایجوکیشنل موومنٹ اور سابق پرو وائس چانسلر مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی، حیدرآباد تھے، جبکہ نائب صدر جماعتِ اسلامی ہند ایس امین الحسن اورہیومن ویلفیئر فاؤنڈیشن کے جنرل سیکریٹری ایم ساجد مہمانانِ اعزازی کی حیثیت سے شریک ہوئے۔

تقریب کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا۔ طلبہ کی جانب سے مہمانوں کا استقبال گلدستوں اور یادگاری تحائف کے ذریعے کیا گیا۔ اسکول کی پرنسپل ماہ پارہ جان نے استقبالیہ خطاب کرتے ہوئے مہمانوں کا تعارف پیش کیا۔

سالانہ یوم کے موقع پر پیش کیے گئے پروگراموں میں پری پرائمری سیکشن کی مزاحیہ قوالی اور ایکشن سونگز کے ساتھ ساتھ سماجی، تعلیمی اور اخلاقی موضوعات کو اجاگر کیا گیا۔ اسٹریٹ پلے کے ذریعے سائبر سکیورٹی آگاہی، ایمان کی جیت اور مہربانی جیسے موضوعات پر اسکیٹس، انسٹرومنٹل پرفارمنس، “بریتھ دہلی بریتھ” پر موضوعاتی پیشکش اور جنگل سفاری شامل تھیں۔ طلبہ کی کارکردگی کو ناظرین نے بھرپور سراہا۔

اس موقع پر مہمانِ خصوصی ڈاکٹر خواجہ ایم شاہد نے طلبہ، اساتذہ اور انتظامیہ کی بہترین پیشکش پر بھرپور ستائش کی۔ اپنے خطاب میں انہوں نے اخلاقی تعلیم کی اہمیت پر زور دیا اور والدین و قوم کے تئیں طلبہ کی ذمہ داریوں کو اجاگر کیا۔

مہمانِ اعزازی ایس امین الحسن نے معیاری تعلیم کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور دی اسکالر اسکول کے طلبہ کے روشن اور خوشحال مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ انہوں نے بچوں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے ان کی کامیابیوں کو بھی خراجِ تحسین پیش کیا۔

ہیومن ویلفیئر فاؤنڈیشن کے جنرل سیکریٹری ایم ساجد نے کہا کہ یہ ادارہ دیگر شاخوں کے لیے ایک مثالی نمونہ ہے۔ ان کی پراثر اور دل سے نکلی ہوئی تقریر نے پورے اسٹاف کے حوصلے بلند کر دیے۔

پروگرام کی نگرانی اسکول کے ایڈمنسٹریٹر ڈاکٹر قاضی محمد میاں نے کی، جبکہ نظامت کے فرائض صائمہ اختر اور صبیہ سلطان نے انجام دیے۔ وائس پرنسپل حرا عرفان کے اظہارِ تشکر کے ساتھ تقریب کا اختتام ہوا۔

Related posts

ہندوستان اور یورپی یونین کے درمیان آزاد تجارتی معاہدے سے متعلق مذاکرات کامیابی کے ساتھ مکمل

Hamari Duniya News

ایپسٹین فائلز میں نیویارک کے میئر ظہران ممدانی کی والدہ میرا نائر کا بھی آیا نام

Hamari Duniya News

انسان کی حقیقی کامیابی قرآن کریم کے فہم وتدبر اور اس کی پیروی میں مضمر ہے:پروفیسر مظہر آصف

Hamari Duniya News