13.9 C
New York
مارچ 21, 2026
Saudi Arabia سعودی عربSports کھیل

سعودی پرو لیگ 26-2025 : رونالڈو کا جلوہ برقرار، النصر نے دماک کوشکست دی

سعودی پرو لیگ

نئی دہلی، 22 جنوری: ابہا واقع پرنس سلطان بن عبدالعزیز اسٹیڈیم میں بدھ کی دیر رات کھیلے گئے سعودی پرو لیگ 26-2025 کے مقابلے میں کرسٹیانو رونالڈو کے فیصلہ کن گول کی بدولت النصر نے دماک کو 1-2 سے شکست دی۔ النصر کے لیے مقابلے کا پہلا گول عبدالرحمن غریب نے کیا، جبکہ رونالڈو نے سبقت کو دوگنا کیا۔ دماک کی جانب سے جمال ہارکس نے واحد گول داغا۔
اس جیت کے ساتھ النصر ٹیبل میں سرفہرست قابض الہلال سے عارضی طور پر چار پوائنٹس پیچھے ہے۔ وہیں، دماک کو اب بھی سیزن کی دوسری جیت کا انتظار ہے اور ٹیم 15 ویں مقام پر بنی ہوئی ہے، جو ’ریلیگیشن زون‘ سے صرف ایک پائیدان اوپر ہے۔ الہلال جمعرات کو الفیحا کی میزبانی کرے گا۔ پچھلے پانچ میچوں میں صرف چار پوائنٹس حاصل کرنے کے بعد النصر اس مقابلے میں شروعات سے ہی جارحانہ نظر آیا۔ اس کا فائدہ ٹیم کو 5 ویں منٹ میں ملا، جب کنگسلے کومان نے دائیں جانب سے گیند کو گول لائن تک لے جا کر ’کٹ-بیک‘ پاس دیا۔ ’ڈیفلیکشن‘ کے بعد گیند غریب کے پاس پہنچی اور 28 سالہ کھلاڑی نے بائیں پیر سے شاٹ کا ’فیک‘ دے کر گیند کو نچلے بائیں کونے میں ڈالتے ہوئے ٹیم کو سبقت دلا دی۔
پانچ منٹ بعد ہی رونالڈو کے پاس سبقت دوگنی کرنے کا موقع تھا، جب انہوں نے جواو فیلکس کے شاندار کراس پر ہیڈر لگایا، لیکن گیند سیدھے گول کیپر کے پاس چلی گئی۔ پہلے ہاف کے آخری لمحات میں فیلکس کو لگاتار دو مواقع ملے، لیکن ایک شاٹ ان کے پیر سے اوپر نکل گیا، جبکہ دوسری کوشش میں ’کراس بار‘ آڑے آ گیا۔ دوسرے ہاف میں بھی النصر نے وہی جارحانہ رویہ برقرار رکھا اور شروعات کے پانچ منٹ بعد ہی رونالڈو نے سیزن کا اپنا 16 واں گول داغ دیا۔ جواو فیلکس کے پاس پر 41 سالہ رونالڈو نے تنگ زاویے سے پہلی ہی ’ٹچ‘ میں گیند کو جال میں پہنچا دیا۔
میچ کے مقررہ وقت کے آخری 20 منٹ سے تھوڑا پہلے دماک نے واپسی کی کوشش کی۔ کارنر سے آئے کراس پر بنا مارک کیے کھڑے جمال ہارکس نے گیند کو گول میں ڈال کر فرق کم کیا۔ حالانکہ یہ گول دماک کے لیے کافی نہیں ثابت ہوا اور النصر نے سبقت بنائے رکھتے ہوئے مقابلہ اپنے نام کر لیا۔ اس طرح النصر نے تین اہم پوائنٹس حاصل کرتے ہوئے خطاب کی دوڑ میں خود کو برقرار رکھا۔

Related posts

ریاض اور شرقیہ پر بزدلانہ ایرانی حملوں پر سعودی عرب کا شدید ردعمل،جوابی کارروائی کی دھمکی

Hamari Duniya News

ایلیناریباکینا نے سویاتیک کو شکست دیکرآسٹریلین اوپن کے سیمی فائنل میں بنائی جگہ

Hamari Duniya News

سعودی عرب میں ملازمت کرنا ہوا مزید آسان، ’کفالہ نظام‘ ختم

admin@hamariduniyanews.com