0.5 C
New York
فروری 3, 2026
International بین الاقوامی خبریںSaudi Arabia سعودی عربTop News

کنگ خالد ایئرپورٹ میں انٹرنیشنل ٹرمینل 2 کا افتتاح،مسافروں کی سالانہ گنجائش میں زبردست اضافہ

کنگ خالد ایئرپورٹ

ریاض،26جنوری: ریاض کے گورنر شہزادہ فیصل بن بندر نے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ میں انٹرنیشنل ٹرمینل 2 کا باضابطہ افتتاح کر دیا۔ اس موقع پر انٹرنیشنل ٹرمینلز 1 اور 2 کی ترقی اور توسیع کے منصوبے کی تکمیل کا بھی اعلان کیا گیا۔ یہ اقدام شہری ہوابازی کے شعبے میں بنیادی ڈھانچے کی تیز رفتار ترقی اور مملکت کے ہوائی اڈوں کی بڑھتی ہوئی سفری سرگرمیوں سے ہم آہنگ تیاریوں کا عکاس ہے۔
جنرل اتھارٹی برائے شہری ہوابازی کے سربراہ عبدالعزیز الدعیلیج نے وضاحت کی کہ انٹرنیشنل ٹرمینلز 1 اور 2 کی توسیع اور انٹرنیشنل ٹرمینل 2 کے افتتاح سے کنگ خالد ایئرپورٹ کی سہولیات کی ترقی میں نمایاں پیش رفت ہوئی ہے۔ اس سے آپریشنل معیار بہتر ہوا ہے اور مطار کی مجموعی گنجائش میں اضافہ ہوا ہے تاکہ مسافروں اور ایئرلائنز کی توقعات پوری کی جا سکیں۔یہ منصوبہ کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی جامع ترقیاتی حکمت عملی کا حصہ ہے، جس کے تحت ٹرمینلز کے استعمال کی ازسرنو تقسیم اور آپریشنل کارکردگی میں بہتری لائی جا رہی ہے۔ اس منصوبے کے مطابق ٹرمینلز 1 اور 2 کو قومی ایئرلائنز کی بین الاقوامی پروازوں کے لیے مخصوص کیا گیا ہے، جو وژن سعودی عرب 2030 کے تحت فضائی نقل و حمل کے شعبے کی ترقی اور مملکت کو عالمی لاجسٹک مرکز بنانے کے ہدف کی تکمیل میں اہم کردار ادا کرے گا۔شہزادہ فیصل بن بندر نے ایئرپورٹ لاو¿نج کے ترقیاتی کاموں کے معیار کو سراہتے ہوئے کہا کہ ’ریاض شہر مختلف تقریبات، کانفرنسز اور سیمینار کے حوالے سے عالمی سطح پر انتہائی اہم مقام اختیار کر چکا ہے۔‘انہوں نے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی عمارت کو فن تعمیر کا شاہکار قرار دیتے ہوئے فراہم کی جانے والی خدمات اور معیار کو سراہا۔

کنگ خالد ایئرپورٹ
سول ایوی ایشن کے سربراہ اور ایئرپورٹ ہولڈنگ کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹر کے چیئرمین عبدالعزیز الدعیلج نے بتایا کہ ٹرمینل ٹو کے ترقیاتی منصوبے کی تکمیل سے مسافروں کی سالانہ گنجائش چھ ملین سے بڑھ کر 14 ملین ہو گی اور اس سے سے فضائی ٹریفک میں بہتری آئے گی۔‘
سعودی وزیر ٹرانسپورٹ اور لاجسٹک سروسز انجینئر صالح الجاسر نے کہا کہ ٹرمینلز ایک اور دو کی ترقی کا افتتاح کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی بہتری کے سفر میں ایک اہم مرحلہ ہے۔ یہ اقدام فضائی سفر میں تیز رفتار اضافے کا براہ راست جواب ہے اور قومی حکمت عملی برائے ٹرانسپورٹ اور لاجسٹک سروسز کے اہداف کی تکمیل میں مددگار ہے، جس سے ہوابازی کے شعبے کی کارکردگی اور علاقائی و عالمی سطح پر مسابقت میں اضافہ ہوگا۔
واضح رہے کہ ایئرپورٹ کے دونوں ٹرمینلز میں ارائیول لاو¿نج میں رجسٹریشن پلیٹ فارمز کی تعداد 114 ہے جبکہ امیگریشن کے لیے 20 ای گیٹس اور 43 کاو¿نٹرز کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے جس کا مقصد مسافروں کو تیز ترین سروسز فراہم کرنا ہے۔

Related posts

نئی دہلی میں 31  جنوری کو ہندوستان اورعرب وزرائے خارجہ کی میٹنگ 

Hamari Duniya News

قطر کے قومی دن پر دوحہ میں شاندار فوجی پریڈ کا انعقاد

Hamari Duniya News

اویمکتیشورانند کی حمایت میں کھل کر سامنے آئے اکھلیش یادو

Hamari Duniya News