ستمبر 7, 2026
Business بزنسTop News

ریلائنس ریٹیل نے ہمالیہ کے قدرتی مصنوعات پر مبنی سکن کیئر برانڈ ’پہاڑی لوکل‘ کو خریدا

’پہاڑی لوکل‘

یہ برانڈ لداخ اور ہماچل پردیش میں خواتین کے سیلف ہیلپ گروپس کے ساتھ کام کرتا ہے

نئی دہلی، 9 مارچ۔ ریلائنس ریٹیل لمیٹڈ نے ہندوستانی بیوٹی اور ویلنیسبرانڈ ‘ پہاڑی لوکل’ اور اس کے کاروبار کو ایکوائر کرلیا ہے۔ یہ برانڈ پہاڑی گڈنیس پرائیویٹ لمیٹڈ کے تحت چلایا جاتا تھا اور ہمالیائی قدرتی اجزاء پر مبنی اپنی مصنوعات کے لیے جانا جاتا ہے۔
کمپنی نے کہا کہ اس حصول کے ذریعے ریلائنس ریٹیل اپنے خوبصورتی اور ذاتی نگہداشت کے پورٹ فولیو کو مضبوط کرے گا اور ہندوستانی برانڈز کو فروغ دے گا جو روایتی علم، قدرتی اجزاء اور پائیدار پیداوار میں جڑے ہوئے ہیں۔اس موقع پر ریلائنس رٹیل رینچرز لمیٹڈ کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر ایشا امبانی نے کہا، پہاڑی لوکل ایک مخصوص برانڈ ہے جو ہمالیائی فلاح و بہبود کی روایات اور سورسنگ میں جڑا ہوا ہے۔ ریلائنس ریٹیل اپنے اومنی چینل نیٹ ورک اور ریٹیل پلیٹ فارم کے ذریعے اس برانڈ کو بڑے پیمانے پر پھیلانے کے لیے پرجوش ہے، جبکہ اس کے اصل معیار اور شناخت کو برقرار رکھا گیا ہے۔
2018 میں قائم کیا گیا، پہاڑی لوکل ہمالیہ کے علاقوں سے حاصل کردہ قدرتی اجزاء پر مبنی سکن کیئر اور تندرستی کی مصنوعات تیار کرتا ہے۔ یہ برانڈ لداخ اور ہماچل پردیش میں خواتین کے سیلف ہیلپ گروپوں کے ساتھ کام کرتا ہے اور مقامی معاش کو فروغ دینے کے لیے اقدامات بھی کرتا ہے۔ اس کی مصنوعات میں گٹی کا تیل (خوبانی کے دانے کا تیل) ایک اہم جزو کے طور پر استعمال ہوتا ہے۔
پہاڑی لوکل کی بانی ٹیم حصول کے بعد برانڈ کی تخلیقی سمت اور مصنوعات کی ترقی میں فعال کردار ادا کرتی رہے گی۔ ریلائنس ریٹیل اپنے وسیع ریٹیل نیٹ ورک اور ڈیجیٹل پلیٹ فارم کے ذریعے برانڈ کی توسیع کو تیز کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

Related posts

کانگریس میں بڑا تنظیمی پھیر بدل، بھوپیش بگھیل کو آسام اور سچن پائلٹ کو پنجاب کی ملی ذمہ داری

Hamari Duniya News

شدید حملوں اور سپریم لیڈر خامنہ ای کی موت کے بعد ایرانی قیادت کے اندرونی اختلافات منظرِ عام پر آنے لگے

Hamari Duniya News

امت شاہ پہلے اپنے نام سے لفظ ’شاہ‘ ہٹائیں تب نام تبدیلی کی بات کریں، سرحدی گاندھی میموریل سوسائٹی کے زیر اہتمام آئیڈیا آف انڈیا کے موضوع پر ایک قومی کانفرنس

Hamari Duniya News