0.5 C
New York
فروری 3, 2026
Regional News علاقائی خبریں

رفیع الدین فقیہ بوائز ہائی اسکول میں یوم والدین پر ماہرین کے ذریعہ طلبہ و والدین کیلئے کاوئنسلنگ سیشن کا کامیاب انعقاد

رفیع الدین

ممبئی،31جنوری: شہر بھیونڈی میں لڑکوں کی تعلیم کا معروف ادارہ کے ایم ای سوسائٹیز رفیع الدین فقیہ بوائز ہائی اسکول اپنی گوناگوں نصابی و ہم نصابی سرگرمیوں اور طلبہ کی ہمہ جہت نشوونما کےمختلف پروجیکٹس کے لئے اپنی منفرد شناخت رکھتا ہے۔ اسی سلسلے کی ایک کڑی کے طور پر بروز سنیچر بتاریخ 31جنوری 2026 کو صبح ساڑھے سات بجے سے دوپہر بارہ بجے تک اسکول ہذا میں طلبہ اور والدین و سرپرستوں کے لئے لئے علیحدہ علیحدہ تربیتی پروگرام منعقد کئے گئے۔دوسرے یونٹ ٹیسٹ کے اختتام پر طلبہ کے نتائج سے والدین کو آگاہ کرنے کے مقصد سے اس یوم والدین کو طئے کیا گیا تھا۔اسی کے ساتھ مولانا اسعد قاسمی کی رہنمائی میں طبی و نفسیاتی ماہرین کی ایک ٹیم جس میں بچوں کے معروف سرجن ڈاکٹر فیض الدین انصاری،خطیب و امام مولانامصورالاسلام ندوی،یونیسف کی پروگرام مینیجر فریدہ سید،سبکدوش معلم عبدالمجید انصاری نے مختلف کلاسیز میں جاکر طلبہ کو والدین و اساتذہ کی نافرمانی اور اخلاق سوز حرکتوں سے پرہیز،نشہ آور اشیاءاور پان تمباکو و گٹکے کی لت جیسی برائیوں سے بچنے اور اس کے نقصانات سے آگاہ کیا۔ بعد ازاں اسکول ہذا کے اے وی آئی ہال میں دسویں جماعت کے طلبہ اور ان کے والدین و سرپرستوں سے سربراہ ادارہ پرنسپل محمد شبیر فاروقی اور مولانا اسعد قاسمی اور مولانا مصورالاسلام ندوی اجتماعی خطاب کیا اخلاقیات و نظم و ضبط کا پابند ہونے کی تلقین کی۔
ہیڈماسٹر محمد شبیر فاروقی نے دسویں جماعت کے بورڈ امتحانات میں طلبہ کو ایمانداری برتنے اور غلط طریقوں سے بچنے نیز نقل کرنے کے نقصانات اور خدشات سے آگاہ کیا۔ بعد میں ہیڈماسٹر آفس سے لاوڈ اسپیکر سسٹم کے ذریعہ ہیڈماسٹر شبیر فاروقی اور مولانا اسعد قاسمی نے والدین کو بچوں کی تربیت میں والدین کے اہم کردار پر مفصل رہنمائی فراہم کی۔یوم والدین میں پنجم تا دہم جماعتوں کے کلاس ٹیچرز نے طلبہ والدین کو یونٹ ٹیسٹ کے نتائج سے آگاہ کیا اور اجتماعی خطاب میں بچوں کی اخلاقی کمزوریوں،نصابی سرگرمیوں میں بچوں کی بے رغبتی،غیر حاضری،وقت کی پابندی، نظم و ضبط وغیرہ کی پابندی جیسے مسائل و معاملات پر گفتگو کی۔اس موقع پر اسکول کمیٹی کے چیئرمین نوح خلیل پٹیل بھی تمام وقت بہ نفس نفیس موجود تھے۔ ہیڈماسٹر محمد شبیر فاروقی نے طلبہ و اساتذہ سے اجتماعی خطاب میں دور حاضر کے چیلنجز اور طلبہ کی نشو و نما میں والدین کے کردار پر تفصیلی گفتگو فرمائی۔اس تعمیری سرگرمی سے اسکول کے تقریبا1200طلبہ اور ان کے والدین و سرپرستوں نے استفادہ کیا۔
ہیڈماسٹر محمد شبیر فاروقی کے ذریعہ ترتیب دئے گئے طلبہ و والدین کی کاوئنسلنگ و تربیت کے اس اہم ترین پروگرام میں اسکول ہذا کے معاون ہیڈ ماسٹر شفیع پٹیل،سپروائزر فہیم پٹیل،تمام کلاس ٹیچرز کے ساتھ ساتھ اسکول کے فعال معلمین مجاز بھورے،آصف خان جامعی،وسیم اختر انصاری،عبدالمنعیم مومن اور غیر تدریسی عملہ کا بھی بھرپور تعاون شامل رہا۔ مجموعی اعتبار سے یہ پروگرام صد فیصد کامیاب رہا۔(عبدالمنعیم مومن،شعبئہ نشرواشاعت-رفیع ا لدین فقیہ بوائز ہائی اسکول،قریش نگر،اردوروڈ،بھیونڈی،ضلع-تھانہ۔

Related posts

جمعیت اہل حدیث، سدھارتھ نگر، یوپی کی رفاہی و سماجی خدمات قابل ستائش

Hamari Duniya News

الـخیر فاؤنڈیشن کے زیرِ اہتمام قوم کی تعمیر میں خواتین کا کردار پر یومِ جمہوریہ کا خصوصی پروگرام منعقد

Hamari Duniya News

ادارہ ادبِ اسلامی میرا روڈ کی جانب سے شاندار مشاعرہ کا میابی سے ہمکنار

Hamari Duniya News