27.8 C
New York
جون 10, 2026
Regional News علاقائی خبریںTop News

مہاراشٹر راجیہ اردو ساہتیہ اکیڈمی کے ایوارڈ یافتگان کو انعامی رقم منتقل، ضابطۂ اخلاق ختم ہوتے ہی کارروائی مکمل

ساہتیہ اکیڈمی
ایگزیکٹو آفیسر شعیب ہاشمی اور چیئرمین سید حسین اختر کی کاوشیں رنگ لائیں، ایوارڈ یافتگان کا اظہارِ تشکر
ممبئی، 23 فروری:مہاراشٹر راجیہ اردو ساہتیہ اکیڈمی کی جانب سے مختلف شعبۂ ہائے زندگی میں نمایاں خدمات انجام دینے والے اساتذہ، صحافیوں اور دیگر ممتاز شخصیات کو دیے گئے ایوارڈز کی انعامی رقم بالآخر تمام ایوارڈ یافتگان کے بینک اکاؤنٹس میں منتقل کر دی گئی ہے۔ ان ایوارڈز میں سند، مومینٹو اور نقد رقم شامل تھی۔واضح رہے کہ مہاراشٹر میں مختلف انتخابات کے باعث ضابطۂ اخلاق نافذ ہونے کی وجہ سے انعامی رقوم کی منتقلی میں تکنیکی تاخیر پیش آئی تھی۔
تاہم اب ضابطۂ اخلاق کے خاتمے کے بعد اکیڈمی نے فوری کارروائی کرتے ہوئے یہ معاملہ مکمل کر لیا ہے، جس سے ایوارڈ یافتگان میں اطمینان اور خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔اس سلسلے میں اکیڈمی کے ایگزیکٹو آفیسر شعیب ہاشمی اور چیئرمین سید حسین اختر کی مسلسل پیروی اور مؤثر کوششیں ثمرآور ثابت ہوئیں۔ ان کی سنجیدہ کاوشوں کے باعث دیرینہ مسئلہ خوش اسلوبی سے حل ہو سکا۔ متعدد ایوارڈ یافتگان نے پیغامات کے ذریعے اکیڈمی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا ہے۔
ایگزیکٹو آفیسر شعیب ہاشمی نے اس موقع پر بتایا کہ سال 2021، 2022 اور 2023 کے تمام ایوارڈ یافتگان کو مطلع کیا جاتا ہے کہ ان کی ایوارڈزکی رقم متعلقہ بینک اکاؤنٹس میں جمع کر دی گئیں ہیں۔ انہوں نے ایوارڈ یافتگان سے اپیل کی کہ وہ اپنے بینک اکاؤنٹس کی جانچ کریں اور رقم موصول ہونے کے بعد تحریری طور پر اردو ساہتیہ اکیڈمی کو اطلاع فراہم کریں، تاکہ ریکارڈ کی تکمیل کی جا سکے۔
اکیڈمی کے اس اقدام کو اردو حلقوں میں سراہا جا رہا ہے اور امید ظاہر کی جا رہی ہے کہ آئندہ بھی اردو زبان و ادب کے فروغ کے لیے ایسے اقدامات بروقت اور شفاف طریقے سے انجام پاتے رہیں گے۔

Related posts

پانی پت روڈ پر نالے اوور فلو، عوام کو شدید مشکلات کا سامنا

Hamari Duniya News

جشنِ مسرت کا دلکش منظر، کوتوالی انسپکٹر کے بیٹے کی سالگرہ باوقار انداز میں منائی گئی

Hamari Duniya News

معاشرے میں تعلیمی بیداری کے لیے بچوں اوربچیوں کا تعلیم یافتہ ہونا ضروری، تعلیم ترقی کا زینہ ہے: مولانا عظمت

Hamari Duniya News