13.9 C
New York
مارچ 21, 2026
International بین الاقوامی خبریںTop News

ایپسٹین فائلز میں نیویارک کے میئر ظہران ممدانی کی والدہ میرا نائر کا بھی آیا نام

ظہران ممدانی

نیویارک،31جنوری۔ امریکی محکمہ انصاف کی جانب سے جاری کی گئی نئی ایپسٹین فائلز میں نیویارک کے میئر زہران ممدانی کی والدہ معروف فلم ساز میرا نائر کا نام ایک ای میل میں سامنے آیا ہے جس میں 2009ءمیں ان کی فلم کی آفٹر پارٹی کا حوالہ دیا گیا ہے۔امریکی محکمہ انصاف نے گزشتہ روز جیفری ایپسٹین سے متعلق 30 لاکھ سے زائد صفحات پر مشتمل دستاویزات، 2 ہزار ویڈیوز اور تقریباً 1 لاکھ 80 ہزار تصاویر جاری کی ہیں۔ان دستاویزات میں 21 اکتوبر 2009ءکی ایک ای میل بھی شامل ہے جو امریکی پبلسِسٹ (مواد یا افراد کی تشہیر کرنے والی شخصیت) پیگی سیگل نے جیفری ایپسٹین کو بھیجی تھی۔
میڈیا کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ پیگی سیگل کی ای میل کے مطابق فلم ’امیلیا‘ کی آفٹر پارٹی غسلیئن میکسویل نیویارک میں واقع ٹاو¿ن ہاو¿س میں ہوئی تھی جہاں ہدایت کارہ میرا نائر بھی موجود تھیں۔
ای میل میں سابق امریکی صدر بل کلنٹن اور ایمازون کے سی ای او جیف بیزوس کی شرکت کا بھی ذکر موجود ہے۔پیگی سیگل نے ای میل میں لکھا ہے کہ فلم پر مہمانوں کا ردِعمل ’ٹھنڈا‘ رہا تاہم خواتین ناظرین نے فلم کو زیادہ پسند کیا۔واضح رہے کہ میرا نائر نیویارک سٹی کے میئر ظہران ممدانی کی والدہ ہیں۔ دستاویزات میں ان پر کسی قسم کے الزام کی تفصیل شامل نہیں ہے تاہم ای میل میں صرف تقریب میں موجودگی کا ذکر کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز امریکی محکمہ انصاف کی جانب سے جاری کی گئی نئی ایپسٹین فائلز میں ٹیسلا کے سی ای او ایلون مسک کا نام بھی سامنے آیا ہے، دستاویز میں 2012ءکی ای میلز میں ایپسٹین اور مسک کے درمیان نجی رابطے کا حوالہ موجود ہے۔

Related posts

برطانوی شہزادہ ولیم سعودی عرب کے پہلے سرکاری دورے پر ریاض پہنچے، ولی عہد سے ملاقات

Hamari Duniya News

ملک کے سامنے درپیش مسائل اور بین الاقوامی بحران پر وزیراعظم کی خاموشی باعث تشویش:ڈاکٹر ادریس قریشی

Hamari Duniya News

ادبی دنیا سوگوار:طویل علالت کے بعد شفیق احمد خان کا انتقال

Hamari Duniya News