0.5 C
New York
فروری 3, 2026
Regional News علاقائی خبریں

محمد ضیاالدین کی کتاب پربھنی ضلع آزادی سے پہلے اور آزادی کے بعد کا ڈاکٹر حسین اختر کے ہاتھوں اجراء

محمد ضیاالدین
پربھنی، یکم فروری:پربھنی ضلع کی تاریخ، سماجی تشکیل اور تہذیبی ارتقا کو اجاگر کرنے والی اہم اور تحقیقی تصنیف ’’پربھنی ضلع: آزادی سے پہلے اور آزادی کے بعد‘‘ کے مصنف محمد ضیاالدین کی کتاب کی باوقار اجرائی تقریب منعقد کی گئی۔ یہ علمی و ادبی تقریب ڈاکٹر سید حسین اختر، کارگزار صدر مہاراشٹرا راجیہ اردو ساہتیہ اکیڈمی کی صدارت میں مکمل ہوئی۔تقریب کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا، جس کے بعد مہمانانِ خصوصی کے ہاتھوں کتاب کی باضابطہ رسمِ اجرا انجام پائی۔ اپنے صدارتی خطاب میں ڈاکٹر سید حسین اختر نے کہا کہ محمد ضیاالدین کی یہ تصنیف پربھنی ضلع کی آزادی سے قبل اور بعد کی سیاسی، سماجی، تعلیمی اور ثقافتی تاریخ کو نہایت محنت اور تحقیق کے ساتھ پیش کرتی ہے، جو طلبہ، محققین اور تاریخ سے دلچسپی رکھنے والوں کے لیے ایک مستند حوالہ ثابت ہوگی۔
تقریب میں بطورِ مہمانانِ گرامی ندیم صدیقی ، ڈاکٹر شیخ اسماعیل ، غلام محمد مٹھو ، محمد غوث زین اور عرفان آگاہی کی معزز شرکت رہی، جنہوں نے کتاب کی علمی اہمیت کو سراہتے ہوئے مصنف کو مبارکباد پیش کی اور اردو زبان و ادب کے فروغ پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
مصنف محمد ضیاالدین نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ اس کتاب کی تصنیف کا بنیادی مقصد نئی نسل کو اپنے ضلع کی حقیقی تاریخ سے واقف کرانا اور آزادی سے قبل و بعد ہونے والی تبدیلیوں کو محفوظ کرنا ہے۔ انہوں نے تمام سرپرستوں، مہمانانِ گرامی اور شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔
تقریب کی نظامت کے فرائض صابر مصطفیٰ آبادی نے نہایت خوش اسلوبی اور سلیقہ مندی سے انجام دیے۔
اس موقع پر ہفت روزہ بیڑ اذان کے نمائندے قاضی غوث محی الدین زبیر کی خصوصی شرکت بھی رہی۔آخر میں دعائیہ کلمات کے ساتھ تقریب اختتام پذیر ہوئی اور شرکاء نے مصنف محمد ضیاالدین کو اس اہم علمی و تحقیقی کارنامے پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی۔

Related posts

بار کونسل اتر پردیش کے رکن کے انتخاب میں 640 وکلاء نے حقِ رائے دہی کا استعمال کیا

Hamari Duniya News

مدرسہ اصلاحُ المسلمین میں آٹھواں سالانہ جلسۂ دستاربندیِ حفاظِ کرام کا شاندار انعقاد

Hamari Duniya News

مدارسِ دینیہ قرآن و سنت کے محافظ : مولانا محمد مسلم قاسمی

Hamari Duniya News