0.5 C
New York
فروری 3, 2026
Business بزنس

جیو پلیٹ فارمز ملک کا سب سے بڑا عالمی پیٹنٹ فائلر

JIO TOP IN PATENT FILING

نئی دہلی، 18 دسمبر: حکومت ہند کی وزارت تجارت اور صنعت کے تحت پیٹنٹ، ڈیزائن اور تجارتی نشانات کے کنٹرولر جنرل کی 2024-25 کی سالانہ رپورٹ نے جیو پلیٹ فارم کو ہندوستان کے سب سے بڑے عالمی پیٹنٹ فائلر کے طور پر درجہ دیا ہے۔
سالانہ رپورٹ کے مطابق، جیو پلیٹ فارمز نے ایک ہی سال میں 1,037 بین الاقوامی پیٹنٹ فائل کیے ہیں۔ یہ تعداد درجہ بندی میں دوسرے سے دسویں نمبر پر آنے والی تمام ہندوستانی کمپنیوں اور اداروں کی طرف سے دائر کردہ پیٹنٹ کے مجموعی طور پر دوگنا سے زیادہ ہے۔ ٹی وی ایس موٹر(238) سی ایس آئی آر (70) آئی آئی ٹی مدراس (44) اور اولا الیکٹرک(31) جیسے نام اس دوڑ میں کافی پیچھے نظر آتا ہیں۔
ہندوستانی پیٹنٹ سمیت، جیو نے 2024-25 میں کل 1,654 پیٹنٹ درخواستیں دائر کیں۔ 31 مارچ 2025 تک، کمپنی کے پاس 485 پیٹنٹس تھے، جن میں سے ایک بڑا حصہ 5جی، 6جی، اور نیٹ ورک ٹیکنالوجیز سے متعلق ہے۔ یہ اعداد و شمار واضح طور پر ظاہر کرتے ہیں کہ جیو اب صرف ایک ٹیلی کام آپریٹر نہیں ہے، بلکہ اس نے ہندوستان کی سرکردہ ڈیپ ٹیک کمپنیوں میں ایک مضبوط موجودگی قائم کی ہے۔ سرکاری اعداد و شمار کے علاوہ، صنعت نے جیو کو ایک مضبوط عالمی آئی پیپلیئر کے طور پر بھی تسلیم کیا ہے۔ حال ہی میں، جیو پلیٹ فارمز کو سی آئی آئی انڈسٹریل انوویشن ایوارڈز 2025 میں ہندوستان کی سرفہرست 20 اختراعی کمپنیوں میں پہچانا گیا اور اسے بڑے آئی سی ٹی زمرے میں ‘ بہترین پیٹنٹ پورٹ فولیو’ کا رنر اپ ایوارڈ بھی ملا۔
مضبوط آر اینڈ ڈی سرمایہ کاری بھی پیٹنٹ فائلنگ کا ایک اہم ڈرائیور ہے۔ ریلائنس نے مالی سال25 میں آر اینڈ ڈی پر 4,185 کروڑ سے روپے زیادہ خرچ کیے، جو پچھلے سال کے مقابلے میں تقریباً 15 فیصد زیادہ ہے۔ کمپنی کی سالانہ آر اینڈ ڈی سرمایہ کاری میں پچھلے تین سالوں میں 1,500 کروڑ روپے سے زیادہ کا اضافہ ہوا ہے۔

Related posts

سعودی عرب میں ملازمت کرنا ہوا مزید آسان، ’کفالہ نظام‘ ختم

admin@hamariduniyanews.com

ہندوستان اور یورپی یونین کے درمیان آزاد تجارتی معاہدے سے متعلق مذاکرات کامیابی کے ساتھ مکمل

Hamari Duniya News

سعودی عرب میں ملازمت کرنا ہوا مزید آسان، ’کفالہ نظام‘ ختم

admin@hamariduniyanews.com