0.5 C
New York
فروری 3, 2026
Film World فلمی دنیا

موسیقار اے آر رحمان کی حمایت میں اترے اداکار جاوید جعفری

موسیقار اے آر رحمان

بالی ووڈ اداکار جاوید جعفری اس وقت اپنی آنے والی فلم "مایا سبھا: دی ہال آف الیوژنز” کی تشہیر میں مصروف ہیں، جو 30 جنوری کو سینما گھروں میں ریلیز ہونے والی ہے۔ فلم کے ٹریلر لانچ ایونٹ کے دوران، جاوید جعفری نے حال ہی میں لیجنڈ موسیقار اے آر رحمان کے "فرقہ وارانہ امتیاز” کے بارے میں بیان پر ردعمل دیا اور اپنی حمایت کا اظہار کیا۔ جاوید جعفری نے اس بات پر زور دیا کہ فلم انڈسٹری وقت کے ساتھ تیزی سے بدل رہی ہے۔
جاوید جعفری نے میڈیا سے بات چیت میں کہا، "سب کچھ تیزی سے بدل رہا ہے، دنیا کی طرح انڈسٹری بھی بدل رہی ہے۔ یہ ڈیجیٹل اور اے آئی کا دور ہے۔ فیشن بدل رہا ہے، کھانے کی عادات بدل رہی ہیں، اقدار بدل رہی ہیں۔ ظاہر ہے کہ سوچنے کا انداز بھی بدل رہا ہے۔” انہوں نے مزید کہا، "میں نے سیکھا ہے کہ جنریشن زیڈ یا الفا جنریشن کے لوگوں کی توجہ کا دورانیہ صرف 6 سیکنڈ تک رہتا ہے۔ چینل کے سربراہ کہتے ہیں کہ اگر آپ ناظرین کو 6 سیکنڈ تک مشغول نہیں رکھ سکتے تو وہ آگے بڑھ جاتے ہیں۔”
جاوید جعفری نے گفتگو کے دوران انڈسٹری میں بڑھتے ہوئے تجارتی دباو¿ کے بارے میں بھی بتایا۔ انہوں نے کہا، "ہم اتنی تیزی سے بدل رہے ہیں۔ کچھ نئے مواقع بھی ہیں۔ آپ ایک طویل فارمیٹ میں کہانی سن سکتے ہیں، لیکن فلموں میں آپ کے پاس محدود وقت ہوتا ہے۔ آپشنز بھی ہیں، لیکن کاروبار بھی ہے۔”
یہ بات قابل غور ہے کہ اے آر رحمان نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں بالی وڈ میں پچھلے کچھ سالوں میں کام کے مواقع کی کمی کے بارے میں بات کی تھی، جس سے انڈسٹری میں بحث چھڑ گئی تھی۔ جہاں کئی ستاروں نے ان کے بیان پر ناراضگی کا اظہار کیا، جاوید جعفری نے بدلتے وقت اور حالات کا حوالہ دیتے ہوئے رحمان کے خیالات کی حمایت کی۔

Related posts

سعودی عرب میں ملازمت کرنا ہوا مزید آسان، ’کفالہ نظام‘ ختم

admin@hamariduniyanews.com

سعودی عرب میں ملازمت کرنا ہوا مزید آسان، ’کفالہ نظام‘ ختم

admin@hamariduniyanews.com

دھورندھر کی باکس آفس پر دھوم، کپل شرما کی فلم کی چمک پھیکی پڑی

Hamari Duniya News