18.2 C
New York
اپریل 3, 2026
Regional News علاقائی خبریںTop News

استقبال ماہ رمضان مبارک پروگرام، مفتیان کرام اور ائمہ کرام کی عزت افزائی

استقبال ماہ رمضان

نئی دہلی،15فروری۔ دہلی کی رمضان المبارک انتفاضہ کمیٹی نے سماجی تنظیم زم زم فاونڈیشن کے ساتھ مل کر آج ملکا گنج علاقے میں استقبال ماہ رمضان مبارک پروگرام کا انعقاد کیا جس میں مختلف مساجد اور مدارس کے مفتیوں اور اماموں کو خدمت ایوارڈ 2026 سے نوازا گیا۔
اس موقع پر آل انڈیا امام آرگنائزیشن کے چیف قاضی مفتی محمد طاہر حسین، رمضان المبارک انتفاضہ کمیٹی کے چیئرمین حاجی محمد احسان قریشی، ڈپٹی چیئرمین ڈاکٹر عبدالرحیم، مدینہ مسجد (کبیر بستی) نے بھی حاجی کمال الدین اور محمد حماد قریشی کا شال پہنا کر استقبال کیا۔
اس موقع پر مولانا محمد عمران، قاری مسعود عالم، مولانا محمد شمیم، مفتی محمد حسن، مفتی ندیم، مفتی محمد اسحاق، مولانا ذاکر، مولانا اسرائیل، مولانا گلفام، مفتی عبدالروف قاسمی، قاری انیش احمد وغیرہ کو خدمت ایوارڈ 2026 سے نوازا گیا۔
اس موقع پر رمضان المبارک انتفاضہ کمیٹی کے چیئرمین حاجی محمد احسان قریشی، ڈپٹی چیئرمین ڈاکٹر عبدالرحیم، صدر شمیم احمد خان، نائب صدر ڈاکٹر فضل قریشی اور محمد اظہرالدین جنرل سیکرٹری حاجی محمد انور، سیکرٹری محمد کمیر الدین، خزانچی ظہیر عالم کے ساتھ محمد کامل، محمد قادری، محمد فاروق، ستار، محمد فاروق، محمد فاروق وغیرہ بھی موجود تھے۔

Related posts

امت شاہ پہلے اپنے نام سے لفظ ’شاہ‘ ہٹائیں تب نام تبدیلی کی بات کریں، سرحدی گاندھی میموریل سوسائٹی کے زیر اہتمام آئیڈیا آف انڈیا کے موضوع پر ایک قومی کانفرنس

Hamari Duniya News

پاسداران انقلاب کو دہشت گرد قرار دینے پر ایران کا یورپ کو چیلنج ،پاسداران انقلاب کی وردی پہن کر ایرانی اراکین پارلیمنٹ پہنچے

Hamari Duniya News

جامعۃ المؤمنات الاسلامیہ ،شہر پٹنہ و پھلواری شریف علاقہ کی ایک بڑی ضرورت ہے: مولاناشاہ بدر احمد مجیبی قادری ندوی

Hamari Duniya News