8.4 C
New York
مارچ 1, 2026
International بین الاقوامی خبریںTop News

ایران کے سرکاری میڈیا کا بڑا دعویٰ، علی آیت اللہ خامنہ ای شہید ہو گئے

نئی دہلی،یکم مارچ:ایران کے سرکاری میڈیا نے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کے امریکی اور اسرائیلی حملوں میں شہید ہونے کی تصدیق کر دی۔ ایرانی رہبر اعلیٰ کے انتقال پر چالیس روز کے سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔

https://x.com/SputnikInt/status/2027921405619192056?t=gI2dYlEvwFBlrtPAlNg3Pw&s=19

اس سے قبل اسرائیلی میڈیا نے کہا تھا کہ ایرانی سپریم لیڈر ساتھیوں کے ہمراہ زیر زمین بینکر میں تھے، آیت اللہ علی خامنہ ای کے کمپاؤنڈ پر 30 بم گرائے گئے۔ ایرانی سپریم لیڈر درجنوں ساتھیوں سمیت مارے گئے۔

اسرائیلی میڈیا نے کہا تھا کہ آیت اللہ علی خامنہ ای کی میت کی تصویر امریکی صدر کو دکھائی گئی۔ ادھر بر طانوی میڈیا نے بھی اسرائیلی حکام کے حوالے سے کہا تھا کہ خامنہ ای کے جسد خاکی ملنے کی خبر دی ہےاسرائیل کے وزیر اعظم نیتن یاہو نے بھی اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ ایسے اشارے ملے ہیں کہ ایرانی سپریم لیڈرخامنہ ای اب نہیں رہے لیکن خامنہ ای کی موت کی تصدیق نہیں کی گئی۔

ان کا کہنا تھاکہ ایرانی پاسدارانِ انقلاب کے کمانڈربھی مارے گئے ہیں، خامنہ ای کے کمپاؤنڈ کو تباہ اور سینئر جوہری حکام بھی مارے گئے اور آنے والے دنوں میں ایرانی حکومت کے مزید ہزاروں اہداف کو نشانہ بنائیں گے۔

نیتن یاہو کا کہنا تھاکہ ایران کے خلاف کارروائی جب تک ضروری ہوئی جاری رہے گی۔

خیال رہے کہ گذشتہ روز امریکہ اور اسرائیل نے ایران پر بحری اور فضائی حملے کیے جن میں 201 ایرانی شہری جاں بحق اور 747 زخمی ہو گئے۔

حالیہ امریکی اور اسرائیلی حملوں میں ایرانی وزیر دفاع امیر ناصر زادہ اور ایرانی پاسداران انقلاب کے سربراہ محمد پاکپور کے بھی کام آنے کی اطلاعات ہیں۔

Related posts

ٹی 20 ورلڈ کپ :شبھمن گل کا چھلکا درد،سلیکٹروں کے بارے میں کہہ دی بڑی بات

Hamari Duniya News

قرآن پر عمل کامیابی کی ضمانت، مدارس دین کی اساس: مولانا زبیر رحمانی

Hamari Duniya News

دہلی والوں کو ریکھا گپتا حکومت کا بڑا تحفہ، دہلی فوڈ سیکورٹی رولز نافذ

Hamari Duniya News