فروری 12, 2026
National قومی خبریںRegional News علاقائی خبریںTop News

کیرانہ-کھرگان-سنہٹی مسورہ رابطہ سڑک کو میرٹھ-کرنال شاہراہ سے جوڑنے کی پہل

کیرانہ

رکنِ پارلیمان اقراء منور حسن کی کاوش پر مرکزی وزیر نتن گڈکری کا نوٹس

کیرانہ، 12 فروری 2026 (شاہزر خان)۔ کیرانہ لوک سبھا حلقہ کی رکنِ پارلیمان محترمہ چودھری اقراء منور حسن کی جانب سے علاقہ کے عوامی مفاد کو پیشِ نظر رکھتے ہوئے کیرانہ بائی پاس سے کھرگان، سنہٹی مسورہ ہوتے ہوئے میرٹھ-کرنال قومی شاہراہ سے منسلک کیے جانے والے مجوزہ رابطہ سڑک کے تعلق سے مرکزی وزیر برائے سڑک ٹرانسپورٹ و قومی شاہراہ نتن گڈکری کو مکتوب ارسال کیا گیا تھا۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق مرکزی وزیر نتن گڈکری نے اپنے مکتوب مؤرخہ 3 فروری 2026 کے ذریعہ مطلع کیا ہے کہ مذکورہ معاملہ متعلقہ افسران کو ضروری کارروائی کے لیے ارسال کر دیا گیا ہے۔ اس پیش رفت سے علاقہ میں بہتر سفری سہولت اور آمد و رفت کے نظام میں بہتری کی امیدیں روشن ہوئی ہیں۔

اس اہم عوامی مسئلہ پر سنجیدہ اقدام کیے جانے سے علاقہ کے عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ شہریوں اور سماجی شخصیات نے محترمہ اقراء منور حسن کو اس نمایاں کاوش پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ عوام کا کہنا ہے کہ اس سڑک کے قومی شاہراہ سے جڑ جانے کے بعد تجارت، روزمرہ آمد و رفت اور علاقائی ترقی کو نئی رفتار حاصل ہوگی۔ علاقہ کے باشندگان نے امید ظاہر کی ہے کہ متعلقہ محکمہ جلد از جلد عملی اقدامات کرتے ہوئے اس منصوبہ کو پایۂ تکمیل تک پہنچائے گا۔

Related posts

سعودی عرب میں ملازمت کرنا ہوا مزید آسان، ’کفالہ نظام‘ ختم

admin@hamariduniyanews.com

کے کویتا : بی جے پی کے12ویں بجٹ میں بھی تلنگانہ کے حصے میں گول صفر، 8 بی جے پی ایم پیز دینے کے باوجود تلنگانہ کے ساتھ سنگین ناانصافی جاری

Hamari Duniya News

الحاج رشید خان جمعدار کی یومِ سالگرہ پر عظیم الشان مشاعرے کا انعقاد 

Hamari Duniya News