فروری 12, 2026
Regional News علاقائی خبریںTop News

جامعہ عربیہ دار الفلاح میں عظیم الشان جلسۂ دستار بندی، اکابر علماء کے بصیرت افروز خطابات

دستار بندی

آنند نگر، مہراج گنج (نمائندہ خصوصی)
جامعہ عربیہ دارالفلاح، آنند نگر مہراج گنج میں گزشتہ شب ایک بابرکت اور روحانی تقریب بعنوان جلسۂ دستار بندی و اصلاحِ معاشرہ نہایت تزک و احتشام کے ساتھ منعقد ہوئی۔ اس پروقار اجلاس کی سرپرستی حضرت مولانا مفتی محمد حمزہ صاحب گورکھپوری مدظلہم نے فرمائی، تاہم آپ سفرِ عمرہ پر ہونے کی وجہ سے بنفسِ نفیس شرکت نہ کرسکے۔

جلسہ کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا، جس کے بعد مختلف دینی و اصلاحی موضوعات پر ممتاز علمائے کرام نے بصیرت افروز خطابات پیش کیے۔ توحید کے عنوان پر حضرت مولانا محمد معاویہ سعدی مظاہری صاحب مدظلہ نے جامع اور مدلل بیان فرمایا۔ مدرسہ کے تعارف پر محمد حنظلہ رازی گورکھپوری نے ادارہ کی تعلیمی و اصلاحی خدمات پر روشنی ڈالی۔ قرآنِ کریم کی حفاظت کے موضوع پر حضرت مولانا مفتی محمد یاسر صاحب مبارک پوری مدظلہم نے نہایت مؤثر اور تحقیقی گفتگو پیش کی۔ جبکہ خصوصی خطاب حضرت مولانا مفتی مقصود احمد صاحب قاسمی دامت برکاتہم (صدر مفتی مدرسہ مظاہر علوم سہارنپور) نے فرمایا، جس میں انہوں نے دینی تعلیم کی اہمیت اور معاشرتی اصلاح کی ضرورت پر زور دیا۔

تقریب کے اختتام پر حضرت مولانا مفتی مقصود احمد صاحب دامت برکاتہم کے دستِ مبارک سے سات طلبۂ کرام کی دستار بندی اور انعامات کی تقسیم عمل میں آئی۔ یہ روح پرور منظر حاضرین کے لیے باعثِ مسرت بنا۔ قابلِ ذکر امر یہ ہے کہ ان طلبہ نے قلیل مدت، تقریباً ڈیڑھ تا دو سال میں، تجوید کی مکمل رعایت اور مضبوط یادداشت کے ساتھ حفظِ قرآن مکمل کیا، جو اساتذہ کی محنت اور ادارہ کی معیاری تعلیم کا واضح ثبوت ہے۔
جلسہ میں شریک اہم مہمانانِ گرامی میں مفتی عبدالتواب صاحب مدظلہ (کیمپیرگنج فارم)، مفتی محمد سعداللہ صاحب گورکھپوری، حافظ محمد اسامہ صاحب (ناظم مدرسۃ الابرار کیمپیرگنج)، حضرت مولانا معین الدین صاحب قاسمی (بانی جامعہ حکیم امت نیپال)، حضرت مولانا محی الدین صاحب (ناظم مدرسہ فیض محمدی ہتیاگڑھ)، مولانا شبیر احمد صاحب (مہتمم مدرسہ صادقیہ مہراج گنج)، حافظ محمد یوسف صاحب (نائب ناظم مدرسۃ الابرار کیمپیرگنج)، حضرت حافظ نظام اللہ صاحب (امیر جماعت پھریندہ)، حافظ شمس الہدی صاحب(فرزند‌ ارجمند حافظ شجاعت صاحب نوراللہ مرقدہ) پھریندہ، قاری محمد شاداب صاحب، قاری محمد ایوب صاحب گورکھپوری، حافظ شعیب صاحب( مہتمم مدرسہ عمر فاروق)، مولانا شمس الدین صاحب، مولانا عبدالحلیم صاحب (بانی رشتہ گروپ) حافظ عبید الرحمن صاحب (انس ویلفیئر ٹرسٹ) شامل تھے۔
جلسہ کی نظامت کے فرائض حضرت مولانا غفران احمد صاحب مدظلہ انول نے نہایت خوش اسلوبی کے ساتھ انجام دیے۔ تقریب نہایت منظم، پُرسکون اور باوقار ماحول میں اختتام پذیر ہوئی۔
مدرسہ دارالفلاح آنند نگر کے ناظمِ اعلیٰ مولانا محمد یوسف صاحب کیمپیرگنج فارم کے بہترین انتظامات کو حاضرین نے سراہا۔ اساتذہ، عملہ اور کمیٹی کے اراکین بالخصوص ماسٹر مہتاب صاحب، ماسٹر ماشاءاللہ صاحب، تبریز بھائی، حافظ اقبال صاحب اور زبیر بھائی کی خدمات بھی قابلِ تحسین رہیں۔ حافظ جمال احمد صاحب اور مولانا محمد عمیر صاحب جامی کی شرکت نے تقریب کی رونق میں اضافہ کیا۔
آخر میں ادارہ کے بانی مرحوم حافظ شجاعت علی صاحب نوراللہ مرقدہ کے لیے دعائے مغفرت کی گئی اور مدرسہ کی مزید ترقی، دین و ملت کے لیے نفع بخش ثابت ہونے اور ہر قسم کی نظرِ بد سے حفاظت کی دعا کی گئی۔ حاضرین نے اس روحانی و اصلاحی مجلس کو نہایت کامیاب قرار دیا اور اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کیا۔

Related posts

قومی لوک عدالت میں ریکارڈ 1,90,725 مقدمات کا نپٹارہ، 5 کروڑ سے زائد کی سیٹلمنٹ

Hamari Duniya News

کنگ خالد ایئرپورٹ میں انٹرنیشنل ٹرمینل 2 کا افتتاح،مسافروں کی سالانہ گنجائش میں زبردست اضافہ

Hamari Duniya News

ایمان کی بنیاد درست عقیدہ ہے، انٹرنیٹ کے فتنوں سے بچیں:مقررین

Hamari Duniya News