فروری 12, 2026
Regional News علاقائی خبریں

رہبرِ تعلیم ٹیچرز فورم زون راجوار کی جانب سے غلام حسن میر کے اعزاز میں پروقار الوداعی تقریب

رہبرِ تعلیم

راجوار 12 فروری (عرفان غنی بٹ)۔

جموں و کشمیر رہبرِ تعلیم ٹیچرز فورم زون راجوار کے زیر اہتمام، زونل صدر خان تمجید الاسلام کی صدارت میں ہائی اسکول وڈر راجوار میں فورم کے معزز ممبر غلام حسن میر کے اعزاز میں ایک پروقار الوداعی تقریب منعقد ہوئی۔
فورم کی یہ روایت رہی ہے کہ عموہ وقتاً فوقتاً اپنے رفقاء اور نمائندوں کو باوقار انداز میں الوداع کرتا آرہا ہے۔ اس تقریب میں پرنسپل بی ایچ ایس ایس بہنی پورہ، زونل ایجوکیشن آفیسر راجوار شبیر احمد بڈانہ، ہیڈماسٹر ہائی سکول وڈر راجوار، سابقہ ہیڈماسٹران اور زون کے کثیر تعداد میں اساتذہ کرام نے شرکت کی۔
تقریب کے دوران جذباتی مناظر دیکھنے کو ملے جب مقررین نے اس امر کو اجاگر کیا کہ موصوف نے محکمہ تعلیم کو تقریباً بیس برس دیے، تاہم انہیں باقاعدہ تنخواہ صرف دس برس تک ہی میسر رہی۔ شرکاء نے ان کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے ان کی دیانت، محنت اور تعلیمی وابستگی کو سراہا۔
اپنے خطاب میں زونل ایجوکیشن آفیسر راجوار شبیر احمد بڈانہ نے کہا کہ رہبرِ تعلیم برادری نے بے شمار مشکلات اور آزمائشوں کا سامنا کیا، مگر حوصلہ نہیں ہارا۔ انہوں نے رہبرِ تعلیم سے وابستہ اساتذہ کی ثابت قدمی اور جذبۂ خدمت کی تعریف کی۔
اس موقع پر سینئر ضلع نائب صدر رہبرِ تعلیم ٹیچرز فورم کپواڑہ سلفی مشتاق نے اپنے خطاب میں کہا کہ سب سے پہلے ہمیں اپنی پیشہ وارانہ ذمہ داریاں اخلاص، دیانت اور لگن کے ساتھ ادا کرنی چاہئیں۔ انہوں نے حکومت سے پرزور مطالبہ کیا کہ ایجوکیشن والنٹیئرز (EVs) کے مسائل کو انسانی بنیادوں پر حل کیا جائے۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ باقاعدہ بنانے کے لیے طے شدہ 2+5 کے بجائے متعلقہ اساتذہ کو 4+5 سال کی طویل مدت پوری کرنی پڑی جو سراسر ناانصافی ہے۔ انہوں نے فورم کے چیئرمین سے اپیل کی کہ اس اہم مسئلے کو سنجیدگی سے حکومت کے سامنے اٹھایا جائے۔
تقریب کی نظامت کے فرائض فیاض احمد میر نے نہایت خوش اسلوبی سے انجام دیے۔

Related posts

سعودی عرب میں ملازمت کرنا ہوا مزید آسان، ’کفالہ نظام‘ ختم

admin@hamariduniyanews.com

تعلیم کے شعبے میں نمایاں خدمات کیلئے ڈاکٹر ذیشان ایوارڈ سے سرفراز

Hamari Duniya News

 رمضان المبارک کو تزکیہ، اصلاحِ نفس اور روحانی تربیت کا مہینہ بنانا چاہیے، علماء وحفاظ کرام کا خصوصی پروگرام 

Hamari Duniya News