0.9 C
New York
فروری 23, 2026
Regional News علاقائی خبریںTop News

علم و خدمت کے علمبردار عبید الرحمن حسینی کے عزائم کو سلام

عبید الرحمن

تعلیمی بیداری مہم کے تحت انس ویلفیئر ٹرسٹ کے چیف کو باوقار اعزاز، سماجی حلقوں میں خوشی کی لہر
بہدوری بازار/ مہراج گنج (خصوصی نمائندہ): معاشرے میں علم کی روشنی پھیلانے اور تعلیمی بیداری کو فروغ دینے والی ممتاز شخصیت، انس ویلفیئر ٹرسٹ کے چیف جناب عبید الرحمن حسینی کو تعلیمی بیداری مہم کے تحت ایک معزز سماجی کارکن کی جانب سے باوقار اعزاز سے نوازا گیا۔ یہ اعزاز ان کی بے لوث خدمات، بلند عزائم اور تعلیم کے فروغ کے لیے مسلسل جدوجہد کا عملی اعتراف ہے۔
تقریب ایک باوقار اور روح پرور ماحول میں منعقد ہوئی، جہاں سماجی، تعلیمی اور عوامی حلقوں سے وابستہ افراد کی بڑی تعداد موجود تھی۔ حاضرین نے عبید الرحمن حسینی کی خدمات کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا اور انہیں معاشرے کے لیے ایک روشن مثال قرار دیا۔
مقررین نے اپنے خطاب میں کہا کہ عبید الرحمن حسینی نے نہایت خاموشی مگر پختہ عزم کے ساتھ اُن بچوں تک تعلیم کی روشنی پہنچانے کا عظیم کام انجام دیا ہے جو غربت اور وسائل کی کمی کی وجہ سے تعلیم سے محروم رہ جاتے ہیں۔ انہوں نے نہ صرف مستحق بچوں کے اسکولوں میں داخلے کو یقینی بنایا بلکہ ان کے لیے کتابیں، یونیفارم، تعلیمی اخراجات اور دیگر ضروری سہولیات فراہم کر کے ان کے روشن مستقبل کی بنیاد رکھی۔
اس موقع پر سماجی کارکن نے اپنے تاثرات میں کہا:
“یہ اعزاز کسی ایک فرد کا نہیں بلکہ اُس فکر اور نظریے کا اعتراف ہے جو تعلیم کو انسان کی سب سے بڑی طاقت اور خدمت کو سب سے بڑی عبادت سمجھتا ہے۔ عبید الرحمن حسینی کی جدوجہد ہم سب کے لیے مشعلِ راہ ہے۔”
اعزاز وصول کرنے کے بعد عبید الرحمن حسینی نے اس سمانت کو اپنے لیے باعثِ فخر قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ اعزاز دراصل انس ویلفیئر ٹرسٹ کی پوری ٹیم اور ان تمام مخیر حضرات کی حوصلہ افزائی ہے جو تعلیم کے فروغ کے لیے ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ انہوں نے عزم ظاہر کیا کہ وہ مستقبل میں بھی تعلیمی بیداری، فلاحی خدمات اور سماجی اصلاح کے مشن کو مزید وسعت دیں گے تاکہ معاشرے کا کوئی بھی بچہ تعلیم کی روشنی سے محروم نہ رہے۔
تقریب کے اختتام پر شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ تعلیمی بیداری کی اس تحریک میں بھرپور تعاون کریں گے اور علم کی روشنی کو ہر گھر تک پہنچانے کے لیے اپنا کردار ادا کریں گے۔
یہ اعزاز اس حقیقت کی روشن علامت ہے کہ جب عزائم بلند، نیت خالص اور مقصد انسانیت کی خدمت ہو، تو کامیابی خود قدم چومتی ہے اور خدمت کا سفر تاریخ کا روشن باب بن جاتا ہے۔

Related posts

کینیڈا میں اسکول میں فائرنگ، حملہ آور سمیت 10 افراد ہلاک، 25 زخمی ہوگئے

Hamari Duniya News

مدرسہ شفیق العلوم میں شاندار تقریب کا انعقاد

Hamari Duniya News

قرآن و سنت اور سیرت طیبہ ہی اسلام کی تفہیم کی اساس: پروفیسر اقتدار محمد خان

Hamari Duniya News