10.3 C
New York
مارچ 12, 2026
Delhi دہلیRegional News علاقائی خبریں

روزہ کشائی رب کے حکم کی تعمیل اور بندوں میں میل ملاپ کا بہترین ذریعہ: چندربھان خیال

چندربھان خیال
نئی دہلی، 12مارچ : محفوظ لرحمن میموریل کمیٹی کے صدر بزرگ صحافی جلال الدین اسلم کی رہائش گاہ واقع جوشی کالونی، نئی دہلی میں روزہ کشائی کا اہتمام کیا گیا۔
اس موقع پر بطور مہمان خصوصی معروف اردو جرنلسٹ، سابق وائس چیئرمین این سی پی یو ایل اور ایڈوائزری کمیٹی ساہتیہ اکادمی کے رکن چندربھان خیال نے شرکت فرمائی۔ انہوں نے کہا کہ روزہ کشائی نہ صرف رب کے حکم کی تعمیل ہے بلکہ یہ بندوں میں میل ملاپ کا بہترین ذریعہ بھی ہے۔
روزنامہ ’قومی آواز‘ نئی دہلی میں دوران ملازمت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ وہ بڑا سنہرا دور تھا۔ جب ہندو مسلم کی بات نہ ہوکر انسانیت کے فروغ، فرض منصبی نبھانے اور ایک دوسرے کی خیر اندیشی کا تذکرہ ہوتا تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں ماضی سے سبق لیتے ہوئے ملک اور قوم کی بھلائی کے لیے کام کرنا چاہیے اور یہ سب اس قت ہی ممکن ہوگا جب ہم ذاتی مفاد کو ترک کرکے قومی مفاد کے لیے آگے آئیں گے۔ اس موقع پر معروف صحافی سہیل انجم اور ڈاکٹر سیّد احمد خاں نے بھی اظہار خیال کیا۔ تمام شرکاء کا شکریہ جلال الدین اسلم نے ادا کیا۔

Related posts

رفیع الدین فقیہ بوائز ہائی اسکول میں یوم والدین پر ماہرین کے ذریعہ طلبہ و والدین کیلئے کاوئنسلنگ سیشن کا کامیاب انعقاد

Hamari Duniya News

حکیم اجمل خاں کے 158ویں یومِ پیدائش پر تقریب کا انعقاد، ڈاکٹروں میں ایوارڈ تقسیم

Hamari Duniya News

اہل فلسطین قرآن کے عاشق،مکمل طور پر کوئی ختم نہیں کرسکتا: مولانا بلال تھانوی

Hamari Duniya News