ممبئی،28جنوری: این سی پی لیڈر اور مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلی اجیت پوار کو لے جانے والے طیارے میں ایک بڑا حادثہ پیش آیا ہے۔خبررساں ایجنسی پی ٹی آئی کے مطابق این سی پی رہنما اجیت پوار کا اس حادثہ میں موت ہوگئی ہے۔ بدھ کی صبح مہاراشٹر کے بارامتی میں لینڈنگ کے دوران طیارہ گر کر تباہ ہو گیا۔ وہ ایک تقریب کے لیے بارامتی جا رہے تھے۔ ابھی تک یہ واضح نہیں ہے کہ طیارہ گر کر تباہ ہوا یا فنی خرابی کا شکار۔ حادثے کے عینی شاہدین نے بتایا کہ 66 سالہ رہنما اجیت پوارکو اسپتال لے جایا گیا تھا۔ حادثے کی وجہ ، نقصان کی حد اور این سی پی سربراہ کی حالت ابھی تک معلوم نہیں ہو سکی ہے۔اطلاعات کے مطابق طیارہ حادثے میں 6 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔نائب وزیراعلیٰ اجیت پوار کی بہن اور شرد پوار کی بیٹی سپریا س سولے جائے حادثہ کے لئے روانہ ہوگئی ہیں۔
اجیت پوار نے کل ممبئی میں کابینہ کی میٹنگ میں شرکت کی۔ ابتدائی معلومات کے مطابق اجیت پوار کے ساتھ تین لوگ تھے۔ وہ ایک نجی کمپنی کے طیارے میں ممبئی سے بارامتی جا رہے تھے۔ چارٹرڈ طیارہ بارامتی ہوائی اڈے پر لینڈنگ کے دوران گر کر تباہ ہو گیا۔
اجیت پوار ضلع پریشد انتخابات کی تشہیر کے لیے بارامتی جا رہے تھے۔ طیارہ تاو¿ پٹی پہنچنے سے پہلے گر کر تباہ ہو گیا۔ پونے میں 5 فروری کو ضلع پریشد کے انتخابات ہونے والے ہیں اور اجیت پوار نے ان انتخابات کے سلسلے میں بارامتی میں میٹنگوں کا منصوبہ بنایا تھا۔ یہ واقعہ ان ملاقاتوں سے پہلے پیش آیا۔ بتایا جا رہا ہے کہ اس واقعہ میں اجیت پوار شدید زخمی ہو گئے ہیں۔
