0.5 C
New York
فروری 3, 2026
Regional News علاقائی خبریں

ادارہ ادبِ اسلامی میرا روڈ کی جانب سے شاندار مشاعرہ کا میابی سے ہمکنار

اداراہ ادب اسلامی
ناظم مشاعرہ محمد طاہر شاہ نے تمام شعراء و شرکاء کا پرتپاک استقبال کیا
میرا روڈ: 29جنوری( نعیم شیخ )۔ 26 جنوری 2026، کو شام ۷ بجے ادارہ ادبِ اسلامی ہند کی میرا روڈ یونٹ نے ایک شاندار مشاعرہ کا کامیاب انعقاد کیا۔ یہ مشاعرہ اسلامی سینٹرمیرا روڈ میں منعقد ہوا، جو ادبی و ثقافتی سرگرمیوں کا ایک اہم مرکز ہے۔مشاعرہ کی صدارت ڈاکٹر سلیم خان نے کی۔ جو کل ہند صدر ادارہ ادبِ اسلامی ہند ہیں۔ مشاعرہ کی نظامت یوسف دیوان نے بحسن و خوبی انجام دی، یوسف دیوان مشاعرہ میں اپنی بہترین پیشکش اور منفرد انداز کے لیے مشہور ہیں۔مشاعرہ میں ڈاکٹر چشتی محمد طارق نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ پروگرام کا آغاز حسب روایت حمد و نعتِ پاک سے ہوا۔ جس نے مشاعرہ میں روحانی ماحول قائم کیا۔ مشاعرے کے ناظم پرنسپل محمد طاہر شاہ( صدر ادارہ ادب اسلامی میرا روڈ) نے تمام شعراء و شرکاء کا پرتپاک استقبال کیا اور آپ نے تمام شعراء کی خدمت تحائف پیش کیے۔مشاعرے میں کہنہ مشق استاد شعراء کے ساتھ ساتھ نوجوان شعراء کو بھی مشاعرے میں موقعہ دیا گیا تاکہ نئے نسل کی آبیاری ہو سکے۔شعراء میں یوسف رانا ، رشید بشر، اسلم ثانی ، ملک عظیم ، مستحسن عزم ، یوسف دیوان، محشر فیض آبادی، ، سعید خان ، حسنین ساحل جیسے کہنہ مشق شعراء نے اپنا کلام پیش کیا۔تمام ہی شعراء نے اپنے اپنے کلام بہترین انداز میں پیش کیئے جو شرکاء کو بہت پسند آیا۔
مشاعرے میں کثیر تعداد میںمقامی اور دیگر علاقوں سے سامعین نے شرکت کیں جن  میں مقامی نوجوان اور ادبی حلقوں کے لوگ شامل تھے۔ یہ تعداد ادبی محفلوں کی مقبولیت اور بڑھتی دلچسپی کو ظاہر کرتی ہے۔آخر میں صدر مشاعرہ ڈاکٹر سلیم خان نے اپنے اختتامی خطاب میں تمام ہی شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔ اور آپ نے فرمایا کہ معیاری کلام اور با مقصد شاعری معاشرہ کی ایک اہم ضرورت ہے۔ مشاعرہ تفریح طبع سے آگے اصلاح فکر و جذبات کا زریعہ ہے۔ناظم مشاعرہ محمد طاہر شاہ نے تمام مہمانان اور شعراء کا شکریہ ادا کیا۔ الْحَمْدُ لِلّٰہِ، مشاعرہ وقت پر شروع ہوا اور منظم اور اپنی ادبی روایات کے ساتھ تکمیل پایا۔

Related posts

اگر انسان کی نیت خالص ہو تو کامیابی ملتی ہے: چوہدری متین احمد

Hamari Duniya News

الـخیر فاؤنڈیشن کے زیرِ اہتمام قوم کی تعمیر میں خواتین کا کردار پر یومِ جمہوریہ کا خصوصی پروگرام منعقد

Hamari Duniya News

سعودی عرب میں ملازمت کرنا ہوا مزید آسان، ’کفالہ نظام‘ ختم

admin@hamariduniyanews.com