20.8 C
New York
مارچ 9, 2026
Regional News علاقائی خبریںTop News

سماجی رواداری کو فروغ دینے کے لیے ابوٹا کی طرف سے دعوت افطار کا اہتمام

دعوت افطار

مدرسہ انجمن اسلامیہ موتیہاری میں سیکڑوں سماجی ،سیاسی اور علمی شخصیات کی شرکت ، ملک میں امن و امان کے لئے مانگی گئی دعائیں

موتیہاری،09 مارچ: مدرسہ انجمن اسلامیہ موتیہاری میں 8مارچ 2026 کو جذبہ خیر سگالی ، کو فروغ دینے ، سماجی نامواریوں کو ختم کرنے ،آپس میں پیار و محبت اور ایثار و قربانی کی فضا قائم کرنے ،سماج و معاشره میں اخوت و بھائی چارگی، سماجی ہم آہنگی اور رواداری کو فروغ دینے کے غرض سے آل بہار اردو ٹیچرس ایسوسی ایشن کی جانب سے اجتماعی دعوت افطار کا اہتمام کیا گیا ،جس میں سیکڑوں افراد نے شرکت کیں ۔

دعوت افطار

اس موقع پر ملک میں امن و سلامتی ، ہندو مسلم اتحاد ، گنگا جمنی تہذیب کی سالمیت کے لیے دعائیں کی گئیں ۔ دعوت افطار میں مشرقی چمپارن ضلع کے بلا تفریق مذہب و ملت متعدد علمی ، سیاسی و سماجی شخصیات ،ڈاکٹرز، دانشوران و سیکڑوں اساتذہ نے شرکت کر آپسی بھائی چارے کی بہترین مثال پیش کی ۔ ان شخصیات میں ایم ایل سی آفاق احمد ، موتیہاری میئر پریتی گپتا ،نائب میئر لال بابو گپتا ، محب الحق خان، ڈاکٹر مبین ہاشمی ،ڈاکٹر فیصل پرواز خان، ڈاکٹر فخر الدین علی احمد ،لکچرار ڈایٹ چھتونی ، طا رق انور چمپارنی قومی ترجمان جن سوراج پارٹی ، اساتذہ لیڈر پرمود یادو ، کیشو کمار ،سنیل کمار ،ابوٹا کے کنوینر ڈاکٹر عقیل مشتاق ، سکریٹری محمد امان اللہ ، ضلعی صدر نعیم الدین سلفی ،خازن فیروز عالم ، جوائنٹ سکریٹری مہر عالم چمپارنی ، تنظیمی سکریٹری عزیر سالم ، محمد ظهیرالدین احمد تبریز مبین ، کلیم اللہ کلیم ،ڈاکٹر طاہر الدین طاہر ، نائب صدر انیس الحق شمسی ،قیصر خان ،محمد شاهد اقبال، ذیشان الہی تیمی ، شکیل شاغل ،مترجم رضی احمد،غلام ربانی ، اسد الرحمٰن تیمی ،ڈاکٹر جواد عالم تیمی ، پروفیسر مشهور احمد علیگ شاعر و معلم ایم این اختر ،محمد نورالهدی،سماجی رهنما تنویر احمد،ایڈوکیٹ عظم الدین هاشمی،انجنیر جنید خان ،جاوید احمد ،ثاقب خان سمیت سیکڑوں مدعوئین کے نام شا مل ہیں ۔

Related posts

عالمی کپ سے باہر ہونے کے بعد آسٹریلیا کو شدید تنقید کا سامنا، ٹیم سلیکشن پر بھی اٹھے سوال

Hamari Duniya News

کون ہیں کیرالہ کے مسلم مذہبی رہنما شیخ ابو بکر جنہوں نے وزیراعظم نریندر مودی سے کی ملاقات

Hamari Duniya News

پاکیزہ ہاتھوں سے بننے والا رزق صحت اور روحانیت پر اثر ڈالتا ہے:مولانا برکت اللہ امینی

Hamari Duniya News