اس خصوصی ساڑی پرریشمی کپڑے پر ریشمی دھاگوں سے کیا گیا باریک ’تلفی مینا‘ کا کام:محمد تابش
ایک ساڑھی کو انتہائی محنت اور لگن کے ساتھ تیارکرنے میں کاریگرکولگ جاتاہے تقریباً2 مہینے کا وقت
نئی دہلی ،21 نومبر (ہماری دنیا نیوز)
عالمی تجارتی میلے میں ملک کی روایتی ہینڈلوم (ہاتھ سے بنی) اور دستکاری کی مصنوعات کے درمیان اتر پردیش کے ضلع اعظم گڑھ ضلع کے مبارک پور کی منفرد ہینڈلوم ساڑھیا ں خاص توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں ۔ یہاں ساڑھیوں کی مختلف رینج کے ساتھ ایک ایسی خاص ساڑی کی بھی نمائش کی جا رہی ہے جس کی قیمت 2 لاکھ 15ہزارروپے ہے۔ اس کی سب سے بڑی خوبی اس پر کیا گیا نفیس ’تلفی مینا‘ کا کام ہے، جسے مکمل طور پر ہاتھوں سے تیار کیا جاتا ہے۔
مبارک پور سے تعلق رکھنے والے محمد تابش اس سال کے میلے میں ہینڈلوم ساڑھیوں کا ایک خاص مجموعہ لے کر آئے ہیں۔ ہال نمبر 2یو پی پویلین کے اسٹال نمبر69پر ’را سلک، ’ٹونا سلک‘ ، ’را مینگو‘، ’کتان‘، ’آرگنزا‘ اور ’ٹسر‘ سمیت کئی اقسام کی ساڑھیاں موجود ہیں۔ تابش کے مطابق، ان ساڑھیوں کی خاص بات یہ ہے کہ یہ مشین کے بجائے ہاتھ سے تیار کی جاتی ہیں۔
ان کے اسٹال پر موجود سب سے مہنگی ساڑھی کی قیمت 2.15 لاکھ روپے ہے۔ تابش بتاتے ہیں کہ اس پر ’تلفی مینا‘ کا کام کیا گیا ہے، جس میں ریشمی کپڑے کی بنیاد پر ریشمی دھاگوں کی مدد سے انتہائی بار یک اور پیچیدہ ڈیزائن ب ±نے جاتے ہیں۔ اس کی ب ±نائی اور کاریگری اتنی پیچیدہ ہے کہ ایک ساڑھی کو مکمل ہونے میں تقریباً دو مہینے کا وقت لگتا ہے، اور اس کے لیے انتہائی ماہر ب ±نکروں کی مہارت درکار ہوتی ہے۔
محمدتابش بتاتے ہیں کہ ایسی ایک ساڑھی کی تیاری میں تقریباً تین کاریگروں کی محنت شامل ہوتی ہے، اور صرف مزدوری کا خرچہ ہی تقریباً ایک لاکھ روپے تک پہنچ جاتا ہے۔ اس کے علاوہ، اس کی تیاری میں استعمال ہونے والا اعلیٰ معیار کا ریشم بھی اس کی زیادہ قیمت کی ایک وجہ ہے، جس کی وجہ سے یہ عام ہینڈ لوم ساڑھیوں کے مقابلے میں کافی مہنگی ہوتی ہے۔
وہ اس بات پر زور دیتے ہیں کہ یہ کوئی عام، بڑے پیمانے پر تیار ہونے والی ایسی مصنوعات نہیں ہیں جو کسی بھی دکان پر آسانی سے مل جائیں۔ یہ ساڑھیاں خاص فرمائش پر تیار کی جاتی ہیں۔ اکثر تو خریدار ساڑھی کے مکمل ہونے سے پہلے ہی اس کا آرڈر دے دیتے ہیں۔ تابش کے مطابق، یہ ب ±نائی کی اس روایتی میراث کا حصہ ہے جس کی جڑیں بادشاہوں اور مہاراجوں کے دور سے جا ملتی ہیں۔ ان کے مطابق، مبارک پور کے کاریگر اس قدیم ہنر کو زندہ رکھے ہوئے ہیں اور اسے نسل در نسل منتقل کر رہے ہیں۔
محمدتابش بتاتے ہیں کہ ایسی اعلیٰ معیار کی ساڑھیوں کی فلم اور فیشن انڈسٹری کی نمایاں شخصیات میں بھی بہت مانگ ہے؛ خاص طور پرمعروف ادا کارہ شبانہ اعظمی، ریکھا اور انیتا امبانی جیسی مشہور شخصیات ان کی قدر کرنے کے لیے جانی جاتی ہیں۔آئی آئی ٹی ایف (انڈیا انٹرنیشنل ٹریڈ فیئر) میں، یہ ساڑھی نہ صرف اپنی قیمت کی وجہ سے توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے، بلکہ اس لیے بھی کہ یہ اس بات کی بہترین مثال ہے کہ کس طرح روایتی ہینڈلوم (ہاتھ سے کپڑ ا بننے) کے کام میں کاریگروں کی مہارت، وقت اور لگن ایک ایسا ورثہ تخلیق کر سکتی ہے جو واقعی انمو ل ہے۔
