اکتوبر 23, 2026
International بین الاقوامی خبریںTop News

تبت میں زلزلے کے شدید جھٹکے، 16 افراد ہلاک،65 زخمی، سیکڑوں مکانات متاثر

نئی دہلی،23 اکتوبر: چین کے زیر انتظام تبت کے شمالی علاقے ناگچو میں جمعرات کی رات 7.0 شدت کا طاقتور زلزلہ آیا، جس کے نتیجے میں کم از کم 16 افراد ہلاک اور 65 زخمی ہوگئے۔ زلزلے سے سیکڑوں مکانات منہدم یا متاثر ہوئے ہیں، جبکہ امدادی اور بچاؤ کی کارروائیاں جاری ہیں۔

زلزلہ مقامی وقت کے مطابق جمعرات کی رات تقریباً 10 بج کر 33 منٹ پر آیا۔ امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق اس کا مرکز ناگچو کے شمال مشرقی پہاڑی علاقے میں تھا۔ زلزلے کی گہرائی کم ہونے کے باعث علاقے میں شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔

339 مکانات منہدم یا متاثر

مقامی حکام کے مطابق زلزلے سے کم از کم 339 مکانات اور 20 مویشیوں کے شیڈ منہدم یا متاثر ہوئے ہیں۔ زخمیوں میں 11 کی حالت تشویش ناک بتائی گئی ہے۔ زلزلے کے بعد بعض علاقوں میں بجلی اور مواصلاتی خدمات بھی متاثر ہوئیں، جبکہ ملبہ گرنے کے باعث قومی شاہراہ کے ایک حصے پر آمدورفت محدود کردی گئی۔

12 ہزار سے زائد افراد محفوظ مقامات پر منتقل

حکام نے امدادی کارروائیوں کے لیے پولیس اور ریسکیو اہلکاروں کو تعینات کیا ہے۔ سرکاری میڈیا کے مطابق 12 ہزار سے زیادہ افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جاچکا ہے۔ زلزلے کے بعد آفٹر شاکس کا سلسلہ بھی جاری رہا اور چین کے زلزلہ نگرانی مرکز نے 413 آفٹر شاکس ریکارڈ کیے ہیں۔ 

حکام متاثرہ علاقوں میں نقصانات کا جائزہ لے رہے ہیں اور امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ پہاڑی جغرافیہ اور سخت موسمی حالات کے پیش نظر امدادی ٹیموں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

Related posts

ایران کی حمایت میں میدان میں کود پڑا متحدہ عرب امارات

Hamari Duniya News

امریکی حملے کے خطرے کے درمیان ایران کا طالبان حکومت کو تسلیم کرنے کا عندیہ

Hamari Duniya News

مدینہ منورہ میں فکری انحراف کے سدباب پر عالمی کانفرنس، جمعیت اہل حدیث ہند کے امیر کی اہم ملاقاتیں اور اعزاز

Hamari Duniya News