13.7 C
New York
مارچ 9, 2026
Regional News علاقائی خبریں

صدر مدرس سید اصغر عرشیؔ کے سبکدوش ہونے پر کیا گیا والہانہ استقبال

ملکاپور،09/ مارچ (محمد احسان سر )۔

ملکاپور نگر پریشد کے زیرِ اہتمام غلام یسین خان جمعدار نگر پریشد اردو پرائمری اسکول نمبر 2 ملکاپور کے صدر مدرس اور انچارج پرشاسن ادھیکاری سید اصغر عرشیؔ سر کے سبکدوش ہونے پر 06 مارچ 2026 کو نگر پریشد مٹینگ ہال میں باوقار استقبالیہ تقریب منعقد کی گئی، تقریب کی صدارت صدر بلدیہ عتیق الرحمٰن جواری والے نے کی۔

اس موقع پر نائب صدر بلدیہ انل گاندھی، شکشن سبھا پتی اشانت بھائی وانکھیڑے، چیف آفیسر سنجے کیدار، ڈپٹی چیف آفیسر وٹھل بھساری کے علاوہ نگر پریشد کونسلرز شاہد شیخ ، محمد ذاکر میمن، حبیب چوہان، ساجد خان اور راجو پاٹل ، اساتذہ کرام ، ادھیکاری و کرمچاری و دیگر موجود تھے. صدر بلدیہ عتیق الرحمٰن اور شکشن سبھا پتی اشانت بھائی وانکھیڑے نے اعزازی شخصیت سید اصغر عرشیؔ سر کا شال، گلدستہ اور مٹھائی پیش کر والہانہ استقبال کیا اور انکی تعلیمی، انتظامی اور سماجی خدمات کو سراہتے ہوئے انھیں خراج تحسین پیش کی۔ واضح ہو کہ موصوف اساتذہ کی تنظیمی سرگرمیوں سے بھی منسلک رہے اور مہاراشٹر راجیہ شکشک سنگھٹنا کے سن 1998 سے 2016 تک ملکاپور کے بحثیت صدر کے عہدہ پر فائز رہے اور خدمات انجام دی۔

سن 2019 سے حال تک اردو شکشک سنگھٹنا کے تحت نگر پریشد اردو ٹیچرس یونین ملکاپور کے بحثیت صدر فعال کردار ادا کر تے رہے. اس موقع پر سید اصغر عرشیؔ سر نے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور تمام مہمانوں، عہدیداران اور ساتھیوں کے علاوہ افسران و اساتذہ حضرات اور دوران ملازمت تعلیمی محکمہ سے ہمیشہ جو خلوص و محبت اور تعاون ملا ساتھ ہی جو رہبری و رہنمائی حاصل ہوںٔی اس پر تمامی کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔ نظامت کے فرائض ملند کنڈارکر نے انجام دیںٔے اور پرشانت دیشمکھ نے شرکت فرما تمام مہمانان کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر سید اصغر عرشی کے فرزندان سید شکیب احمد اور ڈاکٹر سید فیصل اختر و دیگر موجود تھے.تقریب کا اختتام نہایت خوشگوار ماحول میں ہوا۔

Related posts

یونائیٹیڈ مسلم مورچہ نے ایس سی/ایس ٹی ایکٹ میں مسلمانوں کو شامل کرنے کا مطالبہ کیا

Hamari Duniya News

دعوؤں اور اعتراضات کے لیے اتوار کو خصوصی کیمپ منعقد ہوگا

Hamari Duniya News

محمد ضیاالدین کی کتاب پربھنی ضلع آزادی سے پہلے اور آزادی کے بعد کا ڈاکٹر حسین اختر کے ہاتھوں اجراء

Hamari Duniya News