جولائی 23, 2026
Regional News علاقائی خبریں

ایران پر حملوں کے تناظر میں اتحادِ امت کی ضرورت: سمیع اللہ خان قاسمی

کیرانہ، 8 مارچ (عظمت اللّٰہ خان)
ایران پر صہیونی حملوں کے پس منظر میں امتِ مسلمہ کے اتحاد پر زور دیتے ہوئے ماسٹر سمیع اللہ خان قاسمی نے کہا ہے کہ ایسے حساس حالات میں مسلمانوں کو باہمی اختلافات سے بالاتر ہو کر حکمت اور بصیرت کے ساتھ مشترکہ موقف اختیار کرنا چاہیے۔

ماسٹر سمیع اللہ خان قاسمی نے عالمی اسلامی تحریکوں کے بیانات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس، عرب دنیا کی معروف جماعت اخوان المسلمون اور افغانستان کی قیادت کی جانب سے بھی ایران کے خلاف جارحیت کی مذمت اور ہمدردی کا اظہار کیا گیا ہے، جس سے یہ واضح ہوتا ہے کہ موجودہ مسئلہ کو صرف مسلکی زاویے سے دیکھنا درست نہیں بلکہ اسے امتِ مسلمہ کے وسیع تر مفاد کے تناظر میں سمجھنا ضروری ہے۔

ماسٹر سمیع اللہ خان قاسمی نے کہا کہ مسلمانوں کو ایسے مواقع پر تفرقہ سے بچتے ہوئے امت کے وسیع تر مفاد اور مظلوموں کی حمایت کو پیشِ نظر رکھنا چاہیے۔

Related posts

سیلم پور اسمبلی حلقہ میں نالے کی از سر نو تعمیر کا افتتاح

Hamari Duniya News

رمضان المبارک کے پہلے جمعہ پر روح پرور اجتماعات، فضائلِ صوم و عبادات پر مؤثر بیانات

Hamari Duniya News

دعوؤں اور اعتراضات کے لیے اتوار کو خصوصی کیمپ منعقد ہوگا

Hamari Duniya News